فلم ’’سردار جی تھری ‘‘پابندی ، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کا ردعمل سامنے آگیا
پنجابیوں کا کلچر، زبان اور روایات سب ایک جیسا ہےچاہے وہ سرحد کے اس طرف ہوں یا اُس طرف، بھارتی پنجابی وزیراعلیٰ


ویب ڈیسک: بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کی فلم ’سردار جی 3‘ کی حمایت میں سامنے آگئے ۔
انہوں نے سکھوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے رویے کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اسمبلی میں تقریر کے دوران انہوں نے دلجیت کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دلجیت کی فلم کی شوٹنگ پہلگام واقعے سے پہلے ہوچکی تھی ۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں کشیدگی اس کے بعد ہوئی ، ایسے میں فلم پر اس وجہ سے پابندی لگانا کہ اس میں پاکستانی ادکارہ بھی شامل ہیں ، بے بنیاد ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجابیوں کا کلچر، زبان اور روایات چاہے وہ سرحد کے اس طرف ہوں یا اُس طرف، ایک جیسا ہے۔ وہ بھی پنجابی بولتے ہیں ہم بھی پنجابی بولتے ہیںلیکن آپ کہتے ہیں کہ دلجیت دوسانجھ کی فلم یہاں ریلیز نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے ریاستی اسمبلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کبھی آپ انہیں ’غدار‘ کہتے ہیں، کبھی ’سردار‘ اور ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی کے 2015 کے پاکستان دورے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان جا سکتے ہیں لیکن ہم نہیں؟
بھگونت مان نے کہاکہ پنجاب کے باشندوں کو بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہےکبھی کہا جاتا ہے کہ اب پاکستان سے لڑوپھر کہا جاتا ہے کہ اب پاکستان کے ساتھ ٹھیک ہو جاؤ۔ وہ پورے بھارت کو بتانا چاہتے ہیں، کہ پنجاب اور ہریانہ کے بغیر آپ روٹی نہیں کھا سکتے۔ ملک کی 70 فیصد غذا پنجاب میں ہی پیدا ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی فلم سردار جی 3 پر بھارت میں پابندی عائد ہے جبکہ دنیا بھر میں یہ فلم ریلیز کردی گئی ہے۔
پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکام نے متعدد پاکستانی فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگادی تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 10 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل









