راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل، خاتون کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشافات
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے، مقتولہ کے سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔


راولپنڈی: راولپنڈی میںجرگے کے حکم پر غیر ت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے،جبکہ قبرکشائی اور لاش کے پوسٹ مارٹم کا عمل علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی نگرانی میں مکمل کیا گیا۔
پولیس نے گورکن راشد اور قبرستان کمیٹی کے سیکرٹری سیف الرحمن کی نشاندہی پر مقتولہ کی قبر کشائی کی گئی،بعدا زاں فارنزک ٹیم نے مقتولہ کی لاش کے نمونے بھی حاصل کرلیے۔
قبر کشائی کے موقع پر اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی سربراہی ڈاکٹرمصباح نے کی، اس موقع پر پنجاب فارنزک لیبارٹری کی ٹیم بھی موجود تھی۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے سیمپل فارنزک ٹیسٹ کے لیے بھیجے جائیں گے جس کی رپورٹ سے یہ معلوم ہوگا کہ مقتولہ کا قتل کیسے کیا گیا۔
جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کو گلا دبا کر قتل کرنے کی تصدیق ہوگئی ہے، مقتولہ کے سر اور چہرے پر تشدد کے نشانات موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کیلئے میت نکالنے پر مقتولہ کا چہرہ نیلا تھا۔
خیال رہے کہ خاتون کے قتل کا حکم جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دیا تھا جسے پولیس کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے مقتولہ کا جنازہ بھی خود ہی پڑھایا اور خاتون کے دوسرے شوہر عثمان نے بھی خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ خاتون اور عثمان کا نکاح 12 جولائی کو مظفر آباد میں ہوا ،جس دوران مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہو کر مرضی سے نکاح کا بیان بھی دیا تھا جب کہ مقتولہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ پہلا شوہر اسے زبانی طلاق دے چکا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عثمان کے والد نے بتایا کہ نکاح کے 4 دن بعد مسلح افراد نے دھمکیاں دیں پھر کہاکہ نکاح ہو گیا ہے تو لڑکی واپس کر دو،اسے باضابطہ رخصت کریں گے، وہ لوگ لڑکی کو لے گئے ، پھربعد میں پتا چلا کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- a day ago

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 20 hours ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- a day ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 21 hours ago

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- a day ago

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 19 hours ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- a day ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- a day ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- a day ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- a day ago

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- a day ago

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago










