جی این این سوشل

پاکستان

سیکیورٹی فورسزکاکرم کےمزدوروں کی رہائی کیلئےآپریشن،آئی ایس پی آر

راولپنڈی : آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنےکرم کےمزدوروں کی رہائی کیلئےآپریشن کیا ہے اور کامیاب آپریشن میں 5مزدوررہاکرالیے گئے ہیں ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسزکاکرم کےمزدوروں کی رہائی کیلئےآپریشن،آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسزکاکرم کےمزدوروں کی رہائی کیلئےآپریشن،آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق  سیکیورٹی فورسزنےکرم کےمزدوروں کی رہائی کیلئےآپریشن کرتے ہوئے  5مزدوررہاکرالیے ہیں ۔کرم میں موبائل ٹاورپرکام کرنےوالے16مزدور26جون کواغواکیےگئےتھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  مزدوروں کی بازیابی کیلئےمختلف جگہوں پرآپریشنزکیےگئے ہیں ،13جولائی کوہونےوالےآپریشن میں 3دہشت گردمارےگئےتھے، آپریشن میں کیپٹن باسط اورسپاہی حضرت بلال شہیدہوئےتھے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسزکادہشتگردوں کوپکڑنےکیلئےآپریشن جاری ہے، بےگناہ اورمعصوم شہریوں کی سیکیورٹی کیلئےکوشاں ہیں،اعوام نےدہشتگردی کی جنگ میں فورسزکابھرپورساتھ دیا۔

کھیل

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹی 20ورلڈ کپ:پاکستانی کرکٹ ٹیم ڈیلاس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو آئندہ آئی سی سی مینز ٹی 20ورلڈ کپ 2024 میں شرکت کے لیے ڈیلاس پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت ، امریکہ ، کینیڈا اور آئرلینڈ سے میچز شیڈول ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دفاعی چمپئنانگلینڈ کے خلاف چار ٹی 20میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کے بعد لندن سے ڈیلاس پہنچ گئی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان کا ہائی وولٹیج ٹاکرا بھارت کے خلاف 9 جون کو نیویارک میں شیڈول ہے، پاکستان ٹیم کا تیسرا میچ 11 جون کو نیویارک میں کینیڈا کے خلاف ہے پھر 16 جون کو لاڈرہل کے مقام پر آئرلینڈ کا سامنا ہوگا۔

گرین شرٹس نے T20 ورلڈ کپ 2024 کی تیاری کے لیے تین دو طرفہ T20I سیریز کھیلی لیکن مطلوبہ نتائج نہیں دے سکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستانی اسکواڈمیں کپتان  بابر اعظم ، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ ، حارث رؤف، ابرار احمد شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یو این او کا اسرائیل کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

 سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بیت المقدس میں ہسپانوی قونصل خانے کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو یکسرمسترد کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو این او کا اسرائیل کے خلاف 
 کارروائی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے غزہ میں رفاہ شہر پر مسلسل حملوں کے باعث اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن عالمی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ادارے کے پچاس سے زائد ماہرین نے خیمہ بستی پر وحشیانہ حملوں کو عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ماہرین نے کہا کہ شہریوں پر ایسے ظالمانہ حملے سراسر جنگی قوانین کے خلاف ہیں،انہوں نے فلسطین میں اسرائیلی جنگ کو بند کرانے میں ناکامی پر عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ۔

 سپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر بیت المقدس میں ہسپانوی قونصل خانے کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو یکسرمسترد کر دیا ہے۔ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مینول  نے کہا ہے کہ یہ کارروائی عالمی قانون کے خلاف ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یہ غزہ میں جنگ کے ختم کرنے کا وقت ہے، بائیڈن کی نئی تجویز پیش کر دی

نئی تجویز تین مراحل پر مبنی ہے اور اس میں مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے، امریکی صدر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یہ غزہ میں جنگ کے ختم کرنے کا وقت ہے، بائیڈن کی نئی تجویز پیش کر دی

امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجویز پیش کردی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کا وقت ہے اسے لمحے کو ضائع نہیں کر سکتے۔بائیڈن نے حماس سے تجاویز قبول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا نئی تجویز تین مراحل پر مبنی ہے اور اس میں مستقل جنگ بندی بھی شامل ہے۔

جوبائیڈن نے خطاب میں کہا کہ تجویز کا پہلا مرحلہ 6ہفتوں پر محیط ہے اور اس میں مکمل جنگ بندی اور رہائشی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے بعد بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی شامل ہے۔

پہلے مرحلے کے دوران اسرائیل دوسرے مرحلے تک پہنچنے کے لیے حماس کے ساتھ بات چیت کرے گا۔اس دوران اسرائیلی فوجیں غزہ سے نکل جائیں گی، یرغمالیوں اور سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کا تبادلہ ہوگا، فلسطینی شہری غزہ واپس جائیں گے اور غزہ میں روزانہ 600 امدادی ٹرک آئیں گے۔

 دوسرے مرحلے میں جنگ بندی کے مستقل خاتمے، باقی رہنے والے تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب تک مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی قائم رہے گی۔

تیسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کا ایک بڑا منصوبہ ہوگا۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگ بندی کے ساتھ امداد بھی تمام ضرورت مندوں میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے تقسیم کی جا سکے گی۔ ایک ایسے شخص کے طور پر جس کی اسرائیل کے ساتھ طویل وابستگی رہی ہے اور جنگ کے دوران اسرائیل کا دورہ کرنے والے واحد امریکی صدر کے طور پر اور ایک ایسے شخص کے طور پر جس نے ایرانی حملے کے وقت امریکی افواج کو اسرائیل کے براہ راست دفاع کے لیے بھیجا میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ اگر آپ سست ہوگئے اور یہ لمحہ ضائع ہو گیا تو کیا ہوگا ؟ انہوں نے کہا ہم اس لمحے کو ضائع نہیں کر سکتے۔

امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل نے ایک نئی اور جامع تجویز پیش کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل چھ ہفتوں کے لیے غزہ سے اپنی تمام افواج واپس بلانے کی پیشکش کر رہا ہے۔ اسرائیلی تجویز قطر اور حماس کو پہنچا دی گئی تھی۔

بائیڈن نے زور دے کر کہا کہ حماس اب 7 اکتوبر کے حملے جیسا دوسرا حملہ کرنے کے قابل نہیں ہے اور فلسطینی اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا میں جانتا ہوں اسرائیل میں بعض حکومتی ارکان سمیت کچھ لوگ اس منصوبے سے اتفاق نہیں کریں گے۔ میں اسرائیلی قیادت پر زور دیتا ہوں کہ وہ کسی بھی دباؤ کے باوجود اس معاہدے کی حمایت کرے۔

بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئراہلکار نے بتایا کہ غزہ کے حوالے سے نئی تجویز کل حماس کو پیش کی گئی تھی۔ یہ تجویز تقریباً اسی طرح کی ہے جو حماس نے کچھ روز قبل پیش کی تھی۔ اس میں بھی ہر مرحلہ 6 ہفتے طویل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll