Advertisement

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا

ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5،5 ٹیمیں ہوں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 ماہ قبل پر جولائی 31 2025، 10:21 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟ میزبان ملک کانام سامنے آ گیا

دبئی :آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے کوالیفائر میچز کے انعقاد کے لیے میزبان ملک کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔ 

عالمی کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر کے میزبا ن کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق عالمی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائر کی میزبانی نیپال کرے گا ،ایونٹ کے تمام میچز دارالحکومت کھٹمنڈو کے اپر اور لوئر مولپانی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 کوالیفائر میچز 12 جنوری سے 2 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے مکمل شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 10 میں سے 4 ٹیمیں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر سکیں گی اور اب تک 5 ٹیمیں بنگلا دیش، آئرلینڈ، تھائی لینڈ، نیپال اور امریکا پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

 ٹی20 ورلڈ کپ کوالیفائر میں 10 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 5،5 ٹیمیں ہوں گی، ان میں سے بہترین 6 ٹیمیں سپر سکس مرحلے میں جگہ بنائیں گی، جس کے بعد فائنل کھیلا جائے گا۔

 ٹی20 ورلڈ کپ 2026 تاریخ میں پہلی بار 12 ٹیموں پر مشتمل ہوگا، جو 2024 میں ہونے والے ٹورنامنٹ کی 10 ٹیموں سے زیادہ ہیں۔ نیوزی لینڈ دفاعی چیمپیئن ہے، جس نے پچھلے سال فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔

خیال رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 جون اور جولائی میں انگلینڈ اینڈ ویلز میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement