خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے، صدر ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ آج ملاقات کے بعد ماسکو سے تیل اور گیس خریدنے والے ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس اینجلس میں اولمپکس کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرئے ہوئے کہا کہ ان ممالک کے ٹیرف میں بھی اضافہ ہو گا، پاک بھارت جنگ سمیت دنیا میں 5جنگیں رکوائیں، یوکرین جنگ سابق صدر بائیڈن کی پیدا کردہ جنگ ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف آج ماسکو میں روسی قیادت سے ملاقات کریں گے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں لوگوں کو کھانا کھلانے کی کوشش کر رہے ہیں، اسرائیل تقسیم میں مدد کرے گا اور عرب ریاستیں رقم سے مدد کریں گی۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے موجودہ 25 فیصد ٹیرف میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بھارت کی روس سے تیل کی خریداری پر خوش نہیں، بھارت روس سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے ہے، بھارت یوکرین میں روس کی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے۔
امریکی صدر چند دن پہلے ہی بھارتی درآمدات پر پچیس فی صد ٹیرف اور ایک فیصد جرمانہ لگا چکے ہیں، ٹرمپ بھارتی معیشت کو مردہ معیشت بھی قرار دے چکے ہیں۔

سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بڑااضافہ،فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 منٹ قبل

نارنگ شہر اور گردونواح کے سینکڑوں دیہات کا واحددیہی مرکز صحت لاوارث، ادویات ناپید، عوام سراپا احتجاج
- 3 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی میں سعودی کردار پر اظہار تشکر
- 33 منٹ قبل

بنوں: دہشتگردوں کا بھاری ہتھیاروں سےپولیس چیک پوسٹ پر حملہ فوری جوابی کارروائی سے ناکام
- 4 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ، ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
- 2 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، ایک اہلکار شہید، دو زخمی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت کیساتھ پانی حوالے سےانفارمیشن شیئرنگ کا بندوبست نہیں جس سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے، پی ڈی ایم اے
- ایک گھنٹہ قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،سکھ کمیونٹی کاپاک فوج سے بھرپور تشکر کا اظہار
- 42 منٹ قبل

پنجاب میں شدید سیلابی صورتحال ،حکومت کا اسکولوں کی چھٹیوں میں مزید توسیع پر غور
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات میں مثالی پیش رفت،آرمی چیف عالمی توجہ کا مرکز بن گئے
- 3 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 کی منظوری دے دی
- 4 گھنٹے قبل

قصور: ستلج میں تاریخ کا سب سےخطرناک سیلاب، شہرکو بچانےکا چیلنج درپیش ،پنجاب کے متعدد علاقوں زیر آب
- 4 گھنٹے قبل