لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ فیکٹری زون میں خوفناک آتشزدگی، پانچ منزلہ عمارت منہدم، 7 افراد زخمی
ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کیں۔


کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع کپڑوں کی ایک فیکٹری میں لگنے والی آگ نے ہولناک شکل اختیار کرلی، جس کے نتیجے میں پانچ منزلہ عمارت دھماکے سے منہدم ہو گئی جس کے باعث کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ ابتدا میں گارمنٹس فیکٹری کے تہہ خانے میں لگی، جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی۔ آگ نے دیگر قریبی عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔
حکام کے مطابق متاثرہ فیکٹری کے اندر وقفے وقفے سے دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں جبکہ دھوئیں کے بادل شہر کے دور دراز علاقوں سے بھی دکھائی دے رہے تھے۔
فائر بریگیڈ حکام نے آگ کو تیسرے درجےکی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 16 فائر ٹینڈرز اور 2 باوزر استعمال کیے گئے،بالاآخر کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ کے پھیلاؤ کو روک دیا گیا اور متاثرہ فیکٹری اور اطراف کی دیگر فیکٹریوں کو خالی کرا لیا گیا۔
دوسری طرف ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسے ہوئے مزدوروں کو بحفاظت باہر نکالا اور انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کیں۔
گارمنٹس فیکٹری کے مالک اقبال ایوب کا کہنا ہے کہ یہ آگ تہہ خانے سے شروع ہوئی تھی، اور ابتدا میں اسے معمولی سمجھا گیاجو بڑی غلطی ثابت ہوئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی حکومت کو بروقت اطلاع دے دی گئی تھی اور اگر آگ کو فوری نہ روکا جاتا تو مزید بڑے نقصان کا اندیشہ تھا۔

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- a day ago

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- a day ago

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 9 hours ago

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 9 hours ago
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 9 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- a day ago

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- a day ago
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 8 hours ago

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- a day ago

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- a day ago
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 9 hours ago

.webp&w=3840&q=75)







.jpg&w=3840&q=75)

