کرکٹڑ حیدر علی کے خلاف تحقیقات فی الوقت بند، شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا: مانچسٹر پولیس
تاہم پولیس کا مزید کہنا تھا کہ "اگر مستقبل میں کوئی نئی معلومات سامنے آتی ہیں تو مقدمے اور شواہد کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا


پاکستانی کرکٹر حیدر علی کے خلاف مبینہ ریپ کیس میں تحقیقات بند کیے جانے پر گریٹر مانچسٹر پولیس نے اپنا مؤقف جاری کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی اردو‘ کو دی گئی ایک ای میل میں پولیس کا کہنا تھا کہ "ہم ایسے تمام الزامات کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہر واقعے کا انفرادی طور پر تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔"
کرکٹر حیدر علی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مانچسٹر پولیس نے بتایا "تمام شواہد کا جامع تجزیہ کرنے کے بعد فی الوقت اس معاملے میں تحقیقات بند کر دی گئی ہیں۔"
تاہم پولیس کا مزید کہنا تھا کہ "اگر مستقبل میں کوئی نئی معلومات سامنے آتی ہیں تو مقدمے اور شواہد کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔"
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 7 اگست کو ایک بیان میں تصدیق کی تھی کہ حیدر علی کو برطانوی پولیس کی تفتیش کے باعث عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
بعد ازاں، 8 اگست کو خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستانی بلے باز حیدر علی پاکستان شاہینز کے دورۂ انگلینڈ کے دوران مبینہ زیادتی کے الزام کی تفتیش کی زد میں آئے۔

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 9 hours ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 6 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 8 hours ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- a day ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 12 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 4 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 8 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 9 hours ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 7 hours ago





