صدر مملکت کی 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو مبارکباد
یہ دن ہمیں اس جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی،صدر زرداری


اسلام آباد:صدرِمملکت آصف علی زرداری نے مادرِ وطن کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے تمام پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ دن ہمیں اس جرات، اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت ہمیں آزادی کی نعمت نصیب ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال ہم یومِ آزادی بڑے افتخار اور ایک تازہ اُمید کے ساتھ منا رہے ہیں۔ حال ہی میں ہماری قوم نے بیرونی جارحیت کے جواب میں اپنی طاقت، عزم اور اتحاد کا مظاہرہ کیا۔
اپنے بیان میں صدر ملکت کا کہنا تھا کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری فتح ہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ یہ کامیابی غیر متزلزل قومی عزم، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور پوری قوم کے اتحاد کا ثبوت ہے،ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستان کے عالمی مقام کو مزید مستحکم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں افواج نے بھرپور قوت سے کا دفاع کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستان صرف امن چاہتا ہے،جنگ ہرگز نہیں، پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
صدر مملکت نے کہا ہےکہ اس دن ہم بھارتی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کرتے ہیں۔ ان کی جرات، انصاف اور حقِ خودارادیت کی جدو جہد ہمارے دل کے قریب ہے، پاکستان ان کے حقِ خودارادیت کے حصول تک کشمیروں کو غیر متزلزل سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت فراہم کرتا رہے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ آئیے اس یومِ آزادی کو اپنی تاریخ کا ایک نیا باب بنا کر اور اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک ایسے پاکستان کے لیے متحد ہوں جو انصاف، مساوات، ایمان اور خدمتِ خلق پر قائم ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمارا حامی و ناصر ہو۔ آمین!
بھارتی گلوکارقتل
- 16 گھنٹے قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 16 گھنٹے قبل

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 14 گھنٹے قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 15 گھنٹے قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 دن قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 11 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 9 گھنٹے قبل


