یوم آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو،کانگریس ارکان اور یورپی یونین کی سفیر کی مبارکباد
ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز اور کانگریس کے بلیک کاکس کی چئیرمین خاتون رکن کانگریس ایویتی کلارک نے بھی خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔


واشنگٹن ڈی سی :یوم آزادی پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام یوم آزادی منا رہے ہیں، انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت پر پاکستان کی مصروفیات کو سراہتا ہے، ہم اقتصادی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش کے منتظر ہیں،جن میں اہم معدنیات، ہائیڈروکاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے امریکیوں اور پاکستانیوں کے لیے ایک خوشحال مستقبل کو فروغ ملے گا۔
اس کے علاوہ یومِ آزادی کے موقع پر امریکی کانگریس کے ارکان اور یورپی یونین کی سفیر ریینا کیونکا نے بھی پاکستان کو نیک تمناؤں کے پیغامات بھیجے۔
کانگریس رکن جوڈی چو نے پاکستانی کمیونٹی کو امریکا کا فخر قرار دیا، جبکہ رکن کانگریس زولوف گرن نے کہا کہ سیلیکون ویلی پاکستانی امریکیوں کی سرگرم کمیونٹی کا گھر ہے۔
امریکی ریاست ٹیکساس سے رکن کانگریس پیٹ سیشنز اور امریکی کانگریس کے بلیک کاکس کی چئیرمین خاتون رکن کانگریس ایویتی کلارک نے بھی خیر سگالی کے پیغامات دیئے۔
اس کے علاوہ سینیٹر کرس وان ہولن نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی عوام اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 78 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 2 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 20 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 21 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 18 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل





