ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے


خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں ایک افسوسناک واقعے کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔
واقعہ تحصیل میدان کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک رہائشی مکان کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایک کمسن بچی سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چھت گرنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، تاہم حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ واقعے کے محرکات کا تعین کیا جا سکے۔
دوسری جانب، دیر لوئر کے علاقے میدان حیاسیرے میں ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں پھنسے ہوئے دو افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ مقامی انتظامیہ نے امدادی کارروائیوں میں تیزی لانے اور متاثرہ علاقوں میں نگرانی بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 6 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 6 گھنٹے قبل

.webp&w=3840&q=75)






.jpg&w=3840&q=75)


