سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور
انصاف کی فراہمی میں تاخیرنہ صرف عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے، بلکہ قا نون کی حکمرانی کوبھی کمزور کرتی ہے،عدالتی فیصلہ


اسلام آباد: پاکستان سپریم کورٹ نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر سے بچنے کیلئے منصوعی ذہانت کے استعمال پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک نے 2011ء میں نیلامی کے کیس پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر کے سدباب کے لئے نظام انصاف میں جدت لانے اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال پر زور دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 14 سال گزرنے کے بعد درخواست گزار کو کیا ابھی مؤثر ریلیف مل سکتا ہے؟ کیس 10 سال تک پشاور ہائیکورٹ میں زیر التواء رہا،جس کے بعد 2022ء سے کیس سپریم کورٹ میں ہے مگر لگا نہیں، یہ محض انتظامی نہیں، آئینی معاملہ ہے،بروقت انصاف شہریوں کا آئینی حق ہے۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک ہو گیا ہے، یہ معاملہ غیر منقولہ جائیداد کی نیلامی سے متعلق اپیل کا ہے، عدم پیروی کی بنیاد پر اپیل کو مسترد کیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا کہ انصاف میں تاخیرانصاف سے انکار نہیں بلکہ انصاف کے خاتمے کے مترادف ہوتی ہے،انصاف کی فراہمی میں تاخیر عوام کے عدلیہ پر اعتماد کو مجروح کرتی ہے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر قانون کی حکمرانی کو کمزور کرتی ہے۔
فیصلے میں سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر سے کمزور اور پسماندہ طبقات طویل عدالتی کارروائی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتے، انصاف کی فراہمی میں تاخیر سرمایہ کاری کو روکتی ہے، عدلیہ کی ادارہ جاتی ساکھ کو کمزور کرتی ہے۔
عدالت نے کہا کہ اس وقت پاکستان بھرکی عدالتوں میں 22 لاکھ سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں، تقریباً 55 ہزار 941 مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، بطور ادارہ جاتی پالیسی اور آئینی ذمہ داری ا سمارٹ کیس مینجمنٹ نظام کی طرف منتقل ہونا ہوگا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 10 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 3 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 8 گھنٹے قبل


