ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی دورہ کیا اور قطر کی قیادت کو پاکستان کی طرف سے سخت مذمت کا پیغام پہنچایا


اسلام آباد: پاکستان نے قطر پر اسرائیلی حملے کو ایک برادر اسلامی ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ دنیا کو اسرائیل کے اس اقدام کا احتساب کرنا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی دورہ کیا اور قطر کی قیادت کو پاکستان کی طرف سے سخت مذمت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا"پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی بھی کھلی خلاف ورزی ہیں۔"
ترجمان نے کہا کہ غزہ میں قیامِ امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہتے ہوئے، وزیر اعظم نے قطر کے زیرِ اہتمام عرب-اسلامی سمٹ کو بھی ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس اور اسرائیلی جارحیت
ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان، الجزائر اور صومالیہ کی مشترکہ درخواست پر اقوامِ متحدہ نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے تاکہ قطر پر حملے اور جاری اسرائیلی جارحیت پر غور کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر میں فضائی حملہ کرتے ہوئے حماس کے رہنما خلیل الحیہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حملے میں خلیل الحیہ تو محفوظ رہے، تاہم ان کے بیٹے اور معاون سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 15 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 38 منٹ قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 12 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 14 گھنٹے قبل

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 15 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

آزاد کشمیر میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب،فریقین کے دستخط
- 30 منٹ قبل

حماس کا ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پلان پر عملدرآمد کا اعلان، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ
- 21 منٹ قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 11 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 14 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 11 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 14 گھنٹے قبل