ایشیا کپ کے میزبان ہونے کے باوجود، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر حکام پاک بھارت میچ کے موقع پر دبئی میں موجود نہیں ہوں گے


ایشیا کپ کے میزبان ہونے کے باوجود، بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر حکام پاک بھارت میچ کے موقع پر دبئی میں موجود نہیں ہوں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کے خلاف میچ کو لے کر جاری بائیکاٹ مہم کے تناظر میں بی سی سی آئی نے یہ پالیسی اختیار کی ہے کہ کسی بھی اعلیٰ عہدے دار کو دبئی نہ بھیجا جائے۔ زیادہ تر حکام نے میچ سے دوری اختیار کی ہے، اور میڈیا نے اس اقدام کو "خاموش بائیکاٹ" کا نام دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، پچھلی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی بورڈ کے کئی اعلیٰ نمائندے اور ریاستی ایسوسی ایشنز کے اراکین بڑی تعداد میں شریک تھے۔ تاہم، اس بار آئی سی سی چیئرمین جے شاہ امریکا میں ایک اجلاس میں مصروف ہیں۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ویمنز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا جواز پیش کرتے ہوئے دبئی جانے سے معذرت کی، جبکہ آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھمال نے بھی اسٹیڈیم جانے سے گریز کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی کے نائب صدر اور اے سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن راجیو شکلا صرف بھارت کی فتح کی صورت میں منظر عام پر آ سکتے ہیں۔ دیگر حکام کی شرکت بھی ممکنہ کامیابی سے مشروط قرار دی جا رہی ہے۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل




