دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
سیلابی ریلوں کے باعث بند ٹوٹنے اور وسیع علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، جس سے زرعی زمینیں، دیہات، آبادیاں اور دیگر انفراسٹرکچر متاثر ہو سکتا ہے


نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے دریائے سندھ میں انتہائی اونچے درجے کے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ نشیبی اور دریائی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق مشرقی دریاؤں میں جاری شدید سیلابی صورتحال کے باعث دریائے سندھ میں بھی پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔ ادارے نے بتایا کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران 9 لاکھ سے ساڑھے 9 لاکھ کیوسک پانی کا ریلا پنجند ہیڈ ورکس سے گزرنے کا امکان ہے، جب کہ اگر بند توڑے گئے تو بہاؤ 8 لاکھ 25 ہزار سے 9 لاکھ کیوسک تک ہو سکتا ہے۔
گڈو بیراج پر 5 سے 6 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کے گزرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم حفاظتی اقدامات کے ذریعے اس بہاؤ کو 7 لاکھ 50 ہزار سے 9 لاکھ کیوسک تک محدود رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مجموعی طور پر پانی کا بہاؤ 12 لاکھ کیوسک تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جو کہ انتہائی اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کا باعث بن سکتا ہے۔
سکھر بیراج میں 6 سے 7 ستمبر کے دوران 8 سے 11 لاکھ کیوسک، جبکہ کوٹری بیراج میں 8 سے 9 ستمبر کے دوران 8 سے 10 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کا امکان ہے۔ 12 تا 13 ستمبر کے دوران دریائے سندھ کے نشیبی علاقے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلوں کے باعث بند ٹوٹنے اور وسیع علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، جس سے زرعی زمینیں، دیہات، آبادیاں اور دیگر انفراسٹرکچر متاثر ہو سکتا ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ فوری انخلا کریں، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، ہنگامی ضرورت کا سامان (پانی، خوراک، ادویات) ہمراہ رکھیں، اہم دستاویزات محفوظ کریں اور امدادی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
دریائے سندھ میں متوقع خطرناک صورتحال کے تناظر میں پی ڈی ایم اے سندھ کا ہنگامی اجلاس ڈائریکٹر جنرل سید سلمان شاہ کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں انخلا اور ریسکیو پلانز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاک فوج، کوسٹل کمانڈ، اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 8 hours ago

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے
- 3 hours ago

امریکی ٹیرف کے بعد بھارتی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
- 4 hours ago

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 8 hours ago

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 8 hours ago

حکومت کا سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ
- 3 hours ago

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- 7 hours ago

تحریک انصاف کے مزید ارکان کا کمیٹیوں سے استعفیٰ، پارٹی نے پارلیمانی عمل سے مکمل لاتعلقی اختیار کرلی
- 3 hours ago

ایشیا ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد
- 5 hours ago

ایرانی صدر کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش
- 3 hours ago

وزیر آباد میں فلڈ ریلیف کیمپ عارضی نکلا، مریم نواز کے دورے کے بعد متاثرین واپس، کیمپ بند
- 3 hours ago