حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی ہوئی، شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے مسجد نمرہ میں 9 ذی الحج 1442 ہجری نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ پاک نے فرمایا کہ زمین پر فساد نہ پھیلاؤ، اللہ سے ڈرتے رہو، اپنی نمازوں کی حفاظت کرو، مسلمان آپس میں مساوات اور اخوت کے ساتھ رہیں۔

مسجد نمرہ میں شیخ بندر بن عبد العزیز نے خطبہ حج میں کہا کہ وبا کی صورت میں وہاں کے رہنے والے اس علاقے سے باہر نہ نکلیں، نبی کریم ﷺ نے فرمایا جب کسی علاقے میں طاعون پھیل جائے تو وہاں نہ جاؤ، وہاں کے لوگ باہر نہ نکلیں، مسلمان مصائب اور آزمائشوں پر صبر کریں۔
شیخ بندر بن عبد العزیز نے خطبہ حج میں کہا کہ اللہ کی خوشنودی کے لیے نماز پڑھو اور قربانی دو، آپس میں مساوات اور ہمدردی کا تعلق قائم کرو، احسان کرو، اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے، احسان کرنے والوں کو اللہ روز قیامت بہت عطا کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’آج یومِ عرفہ کے حوالے سے قرآن مجیدمیں اللہ نے ارشاد فرمایا کہ آج کے دن تمہارا دین مکمل کردیا، تم پر اپنی نعمت مکمل کردی اور تمہارے لیے دینِ اسلام کے لیے راضی ہوگیا۔ خطبہ حج میں کہا گیا کہ بے شک نیکیاں بدی کو کھاجاتی ہیں، یتیم کے مال میں خیانت نہ کرو، شرعی معاملات میں لوگوں کے ساتھ احسان کے ساتھ پیش آئیں، ایک دوسرے کے ساتھ نیکی کرو، ہر نیکی کا اجر ہے۔
شیخ بندر بن عبد العزیز نے کہاکہ حجاج کرام اپنے مناسک حج اللہ کے حکم کے مطابق بہترین طریقے سے ادا کریں، حجاج کرام اپنے لیے ، اپنے گھر والوں کے لیے دعا کریں۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو، پرہیز گاری اختیار کرو،اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتا، ایسے عبادت کرو جیسے تم اللہ کو دیکھ رہے ہو، ہمیں اللہ ہی کی عبادت کرنی چاہیے،گواہی دیں محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔
شیخ بندر بن عبد العزیز نے کہاکہ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو، بالخصوص نماز عصر کی حفاظت کرو، ماہ رمضان کے روزے فرض کئے گئے ہیںٕ، حج اسلام کا پانچواں رکن ہے، جو استطاعت رکھتا ہے وہ حج ادا کرے، اللہ اور اس کے فرشتوں پر ایمان لائیں،اللہ کی کتابوں پر ایمان لائیں، ایمان کا تقاضہ یہ بھی ہے کہ زکواۃ کی ادائیگی کرو۔
خطبہ حج میں کہا گیا کہ اللہ کی اطاعت کریں، اللہ ہی سے مدد مانگیں،اللہ نے لوگوںٕ کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے،آپس میں مساوات اور ہمدردی کے تعلقات قائم کرو، اللہ کی عبادت کرو، والدین کے ساتھ احسان کرو، قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کے ساتھ احسان کرو، بے شک اللہ تعالی تکبر کرنے والوں اور اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔
شیخ بندر بن عبد العزیز نے خطبہ حج میں کہاکہ یتیموں ، مسکینوں اور کمزوروں کے ساتھ احسان کرو، اپنے وعدوں کو اللہ کی رضا کے لئے پورا کرو، معاشرے اور معاشرتی معاملات میں احسان کو قائم رکھو، جانور کو جب ذبح کرو تو اچھے طریقے سے ذبح کرو تاکہ اسے تکلیف نہ ہو، جب انسان احسان کرتا ہے تو اللہ لوگوں کو آفت سے محفوظ فرماتا ہے۔
خطبہ حج میں کہا گیاکہ عداوت، نفرت کو ختم کرنا چاہئے، اللہ کی رضا کیلئےقرضہ حسنہ دینے والے کو اللہ آخرت میں دوگنا اجرعطا کرے گا، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا ہر نیکی کا اجر ہے،اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو ، لوگوں کی طرف سے آنے والے مسائل اور تکلیف پر صبر کرو، موت اورزندگی کو اس لئے پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمایا جائے کہ کون اچھے عمل کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ نے تمہارے درمیان تم ہی میں سے ایک رسول کو بھیجا ہے اور اللہ نے قرآن مجید میں اس کا ارشاد یوں فرمایا کہ ہم نے اہل ایمان پر ہم نے احسان فرمایا کہ ان میں ان ہی میں سے ایک رسول کو بھیجا جو ہماری آیات پڑھ کر انہیں سناتا ہے، حکمت کی باتیں سکھاتا ہے حالانکہ اس سے پہلے وہ گمراہی میں پڑے ہوے تھے۔
واضح رہے کہ رواں سال خادم حرمین شریفین نے شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ کو عرفات کا خطبہ دینے کے لیے مقرر کیا ہے۔مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد عازمین اپنا دن عبادت میں گزاریں گے۔ عازمین حج نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔
یاد رہے کہ رواں برس کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب میں ہی مقیم 60ہزار مختلف ممالک کے افراد فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 19 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 3 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 24 منٹ قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- ایک دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل






