آج پاکستان پہلی مرتبہ ای سپورٹس میں داخل ہو رہا ہے : وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی سطح پر ای سپورٹس کا ایونٹ منعقد ہونے پر خوشی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت اطلاعات نے گیرینا کے ساتھ اس ضمن میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں، گیرینا دنیا کی مشہور کمپنی ہے، بیگو کے تعاون سے فری فائر پاکستان میں پہلی مرتبہ قومی ٹورنامنٹ منعقد کر رہی ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اس گیم میں ایک کروڑ روپے کے انعامات ہیں، جیتنے والی ٹیم عالمی سطح پر ہونے والے مقابلے میں حصہ لے سکے گی جس میں دو ملین ڈالر کے انعامات ہیں، کھیلوں میں زیادہ دلچسپی رکھنے والے بچوں کے پاس موقع ہے کہ وہ 12 سال کی عمر میں کروڑ پتی بن سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ویڈیو گیمز کی مجموعی مارکیٹ 200 بلین ڈالر عبور کر چکی ہے، ای سپورٹس کی طرف ہم نے بڑا قدم اٹھایا ہے جس میں ہمارے بچے ای سپورٹس میں حصہ لے سکیں گے۔ فری فائر پاکستان میں ہونے والا پہلا ای سپورٹس ٹورنامنٹ ہے، جیسے جیسے ہم آگے جائیں گے اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہو جائیں گے۔

مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث راولپنڈی میں 4 روز بعد تعلیمی ادارے اور تجاتی مراکز کھل گئے
- 2 گھنٹے قبل

سیکورٹی چیلنجز کے خاتمے تک فوجی کارروائی ختم نہیں ہو گی، اسرائیلی وزیر اعظم
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ چل رہی ہے،اس معاملے کو واپس آکر دیکھنا ہوگا، امریکی صدر
- 4 گھنٹے قبل

20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے آج 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی تیاریاں مکمل، 7 اسرائیلی یرغمالی ہلال احمر کے سپرد
- ایک گھنٹہ قبل
جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی پہلی اننگزمکمل
- 37 منٹ قبل

غزہ امن معاہدہ اجلاس، وزیراعظم خصوصی دعوت پر مصر روانہ
- 3 گھنٹے قبل

دونوں استعفوں پر میرے ہی دستخط ہیں، علی امین گنڈا پور کی تصدیق
- 3 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں آج نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیا گیا
- 4 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب
- 3 منٹ قبل

کرم میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی، 5 مزدور دب کر جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

لاہور : سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر 500 روپےکلو ہوگیا
- 14 گھنٹے قبل