شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
صدرعلیوف نے سیلاب کے باعث انسانی جانوں اور مالی نقصانات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں آذربائیجان پاکستان کے ساتھ ہے۔


تیانجن :وزیراعظم شہباز شریف نے سنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چین کے شہر تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس کے موقع پر جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر صدر علییوف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے جنوبی قفقاز میں دیرپا امن اور استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، مواصلات، دفاع، تعلیم اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت دوطرفہ تعاون کے تمام شعبوں کا جائزہ لیا اور تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا،جبکہ خطے میں رابطوں کے منصوبوں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر علاقائی ترقی اور انضمام کے لیے روابط بڑھانے اور کثیر جہتی تعاون، خصوصاً SCO کے فریم ورک کے تحت تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت دوطرفہ تعلقات کے مختلف شعبوں پر بات چیت کی۔
صدر الہام علییوف نے پاکستان میں سیلاب کے باعث انسانی جانوں اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں آذربائیجان پاکستان کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر علییوف کو جلد پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

