حکومت پاکستان نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔


سرینگر: لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منا رہے ہیں۔
سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی بھارتی مظالم اور جبر کے خلاف جدوجہد میں گزاری اور آخری سانس تک غلامی کو قبول نہ کیا۔ انہوں نے دو دہائیوں سے زائد کاعرصہ بھارتی جیلوں اور نظر بندی میں گزارا مگر اپنے موقف پر ثابت قدم رہے۔
29 ستمبر 1929 کو نہر زنیہ گیر کے قریب بانڈی پورہ کے گائوں زرمنز میں پیدا ہوئے ، ابتدائی تعلیم سوپور سے حاصل کی، بعد ازاں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اورینٹل کالج لاہور میں داخلہ لیا۔
وہ 1949 میں جماعت اسلامی سے وابستہ ہوئے اور 1961 میں سرکاری ملازمت ترک کر کے مکمل طور پر سیاست سے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف ہو گئے۔
28 اگست 1961 کو انہیں پہلی بار گرفتار کیا گیا۔ علی گیلانی جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے تین مرتبہ 1977،1972 اور 1987 مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
انہوں نے 1994 میں دیگر کشمیری رہنمائوں کے ساتھ مل کر کل جماعتی حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی۔
1960 سے 2010 تک وہ بارہا گرفتار اور رہا ہوتے رہے حتی کہ 2010 میں انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا۔
یکم ستمبر 2021 کو ایام اسیری کے دوران وہ انتقال کر گئے۔
حکومت پاکستان نے کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

پریٹوریا میں ہاسٹل پر مسلح افراد کا حملہ،فائرنگ سے 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 11 گھنٹے قبل

ڈیرہ بگٹی: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5بھارتی اسپانسرڈ خارجی جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان : کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 100 علیحدگی پسندوں نے ہتھیار ڈال دیے
- 10 گھنٹے قبل

بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت کا ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ
- 9 گھنٹے قبل

علی ظفر نے اپنی چوتھی اسٹیڈیو البم “روشنِی” کی پہلی جھلک جاری کر دی،20 دسمبرکو ریلیز ہو گی
- 5 گھنٹے قبل

اولمپیئن ایتھلیٹ عبدالرشید دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 12 گھنٹے قبل

اسلام آباڈ سکوٹی حادثہ:جج کے بیٹے کی گاڑی سے جاں بحق 2 لڑکیوں کے خاندانوں نے ملزم کو معاف کردیا
- 7 گھنٹے قبل
پاکستان میں جاسوسی کے لیے اسرائیلی سافٹ ویئر استعمال ہورہا ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل
- 10 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 12 گھنٹے قبل

محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی فسادات :پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)


.jpg&w=3840&q=75)