شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ، فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 خارجی جہنم واصل
جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن سے لڑنے والے اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں،آئی جی پولیس کا خراج تحسین


شمالی وزیرستان:صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقت شمالی وزیرستان میںتھانہ میر علی کی حدود میں قائم پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیاجس سے 1اہلکاراور ایک زخمی ہو گیا۔
تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حملے کا یہ واقعہ تھانہ میر علی کی حدود میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے پولیس کی مشترکہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہوگئے۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے بلکہ فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا، زخمی دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری جانب، دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل نظام اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
نماز جنازہ میں اعلیٰ عسکری اور پولیس حکام کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد کی بھی شرکت کی جب کہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے میت کو سلامی پیش کی۔
اس موقع پر آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے جرات و بہادری سے لڑنے والے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا،ان کا کہنا تھا کہ جان ہتھیلی پر رکھ کر فرنٹ لائن سے لڑنے والے اہلکار پولیس فورس کا فخر ہیں، زخمی کانسٹیبل نے دلیری سے 3 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کا ناقابل فراموش کارنامہ سرانجام دیا۔

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں سٹیڈیم نظم و ضبط کے لیے نیا پروٹوکول جاری
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے ویکسی نیشن سے محروم ،پولیو کیسز سامنے آ گئے
- 3 گھنٹے قبل

پیروں کی معمولی تکالیف دل کے مہلک مرض کی خاموش علامت ہو سکتی ہیں،ماہرین نے خبردار کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

سیلاب کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ پر معطل فضائی آپریشن بحال، نوٹم جاری
- ایک گھنٹہ قبل

سہ فریقی سیریز :یو اے ای کا افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ دانش پر منشیات کیس میں فردِ جرم عائد
- 3 گھنٹے قبل

شہباز شریف کی آذری صدرالہام علیوف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

فیٹی لیور ایسڈ کے مریضوں میں کونسے چار کھانے زیادہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں؟جانیے اس رپورٹ میں
- 4 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس، متفقہ قرارداد منظور
- 23 منٹ قبل

یورپی یونین صدر کے طیارے کی لینڈنگ میں رکاوٹ، یورپی یونین کا روس پر الزام
- 2 گھنٹے قبل

بابائے حریت سید علی گیلانی کی چوتھی برسی آج منائی جا رہی ہے
- 4 گھنٹے قبل