اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش، مختلف علاقے زیرآب، نالہ لئی کے اطراف ہائی الرٹ جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 اور جی 8 مرکز میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا، جس کے باعث گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں


اسلام آباد اور راولپنڈی میں جاری موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقے زیرآب آگئے ہیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کے باعث خطرے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 اور جی 8 مرکز میں بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا، جس کے باعث گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ بنی گالہ، سری نگر ہائی وے اور میٹرو بس کا روٹ بھی زیرآب آگیا ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ادھر ملکہ کوہسار مری میں بھی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس سے لینڈ سلائیڈنگ اور سفری دشواریوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق اسلام آباد کے سید پور میں 40 ملی میٹر اور گولڑہ میں 66 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ راولپنڈی میں شمس آباد میں 25 ملی میٹر، پیر ودھائی میں 35 ملی میٹر جبکہ نیو کٹاریاں میں 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
نالہ لئی میں خطرناک صورتحال، ہائی الرٹ جاری
ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے بتایا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جس پر کٹاریاں اور گرد و نواح کے رہائشی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ خطرے کے پیش نظر سائرن بجا دیے گئے ہیں اور عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ریسکیو 1122 کی ٹیمیں نالہ لئی کے اہم مقامات پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ واسا کے عملے کو رین ایمرجنسی کے تحت فیلڈ میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ہیوی مشینری بھی متحرک ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق بارش کے سسٹم کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل ہیں۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 19 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- ایک دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 21 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- ایک دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل












