خیبر پختونخوا اس وقت بارشوں، کلاوڈ برسٹ اور فلیش فلڈ کا شکار ہے،صوبہ اپنے دستیاب وسائل سے امدادی اور ریلیف سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے،علی امین


اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نےکہا کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے، کسی کے اعتراضات ہیں تو دور کر کے ڈیم بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پورے ملک کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیل سکتا،پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا۔
میڈیا سےگفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم کالا باغ کی تعمیر کیلئے حصہ ڈالنے کو تیار ہیں، دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہو سکے، پاکستان میں قدرتی آفات کے حوالے سے کام نہیں کیا گیا اور نہ ہی ڈیم بنائے گئے۔
اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اس وقت بارشوں، کلاوڈ برسٹ اور فلیش فلڈ کا شکار ہے،صوبہ اپنے دستیاب وسائل سے امدادی اور ریلیف سرگرمیاں سرانجام دے رہا ہے۔
علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ پنجاب ہمارا بھائی ہے، اس میں رہنے والے تمام لوگ ہمارے اپنے ہیں، ہم سے جتنا ہو سکا اپنے بھائیوں کے لیے ضرور کریں گے۔
وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ بارشوں سے ہمارے کئی شہروں میں نقصانات ہوئے، 490 افراد خیبرپختونخوا میں سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے، وقت پر ڈیم بنائے ہوتے تو اتنا نقصان نہ ہوتا، بدقسمتی سے ہم نے ماضی میں کچھ نہیں کیا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago


