ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آغاز آج 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے، شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کیلئے پر امید ہیں


دبئی: ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل(اے سی سی) کی جانب سے ابھی تک ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم بھارتی میڈیا کی جانب سے ایونٹ کی انعامی رقم کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کی پورٹس کے مطابق ایشیا کپ 2025 کی فاتح ٹیم کو تقریباً 3 لاکھ امریکی ڈالر (ساڑھے8 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) رقم ملے گی جبکہ رنرز اپ کو تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر ( 4 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) دیئے جائیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اگر یہ رقم حتمی قرار پاتی تو یہ گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں اضافہ ہو گا،رپورٹس کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی تک ٹورنامنٹ کی انعامی رقم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آغاز آج 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہونے جا رہا ہے، شائقین ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے کیلئے پر امید ہیں۔
ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارت ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان، بھارت، اومان اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

ایرانی صدرمسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- 15 hours ago

ایرانی صدر کی علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف
- 10 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے
- a day ago

قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کر لیا
- 16 hours ago
وہ بھاڑ میں جائے جو کہتا ہے پاکستان بھاڑ میں جائے، علامہ طاہر اشرفی
- 17 hours ago

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر گارڈ آف آنر پیش
- 12 hours ago

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی
- 2 days ago

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست
- 2 days ago

تعبیر فاؤنڈیشن اور کِٹاس کالج کے درمیان مستحق اور ذہین طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کی فراہمی کا معاہدہ
- 12 hours ago
لتھوانیا کی وزیر اعظم نے بھی اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
- 16 hours ago

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب
- 2 days ago

گلوکار طارق طافو منوں مٹی تلے جا سوئے
- 15 hours ago









