یہ ویکسین روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیولوجی سینٹر اور Engelhardt انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے


روس میں تیار کی گئی ایم آر این اے (mRNA) ٹیکنالوجی پر مبنی ایک نئی کینسر ویکسین "انٹرومکس" ابتدائی کلینیکل ٹرائل میں انتہائی مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ ویکسین کے ذریعے آنتوں کے کینسر کے مریضوں میں مدافعتی ردعمل پیدا ہوا، جبکہ 68 سے 80 فیصد مریضوں میں رسولی (tumor) کا سائز کم ہوا یا اس کا پھیلاؤ رک گیا۔
ویکسین کی تیاری میں روس کے دو معروف ادارے شامل :
یہ ویکسین روس کے نیشنل میڈیکل ریسرچ ریڈیولوجی سینٹر اور Engelhardt انسٹیٹیوٹ آف مالیکیولر بائیولوجی نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔
ایم آر این اے ٹیکنالوجی کا استعمال :
ویکسین کی تیاری میں وہی mRNA ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو کووِڈ-19 ویکسینز میں کامیابی سے استعمال ہوئی تھی۔ یہ ٹیکنالوجی مدافعتی نظام کو تربیت دیتی ہے کہ وہ کینسر کے خلیات میں مخصوص پروٹین کی شناخت کرے اور صرف انہی خلیات کو نشانہ بنائے، بغیر کسی صحت مند خلیات کو نقصان پہنچائے۔
روایتی علاج سے مختلف راستہ :
ماہرین کا کہنا ہے کہ روایتی علاج جیسے کیموتھراپی اکثر صحت مند خلیات کو بھی نقصان پہنچاتا ہے، جبکہ mRNA ویکسین کا ہدف صرف کینسر خلیات ہوتے ہیں، جس سے نقصان دہ ضمنی اثرات میں نمایاں کمی آتی ہے۔
ابتدائی ٹرائلز میں متاثر کن نتائج :
ابتدائی مرحلے کے کلینیکل ٹرائل میں 48 مریض شامل کیے گئے جو آنتوں کے کینسر کا شکار تھے۔ تمام مریضوں میں مدافعتی ردعمل دیکھا گیا اور کسی مریض کو سنگین سائیڈ ایفیکٹس کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
68 سے 80 فیصد مریضوں میں رسولی کے حجم میں کمی یا اس کا پھیلاؤ رک گیا۔
ویکسین کو دماغ اور جِلد کے کینسر کے محدود کیسز میں بھی آزمایا گیا، جہاں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے۔
■ کلینیکل استعمال کے لیے عمل تیز :
ان نتائج کے بعد روس کی فیڈرل میڈیکل اینڈ بائیولوجیکل ایجنسی نے ویکسین کے ممکنہ کلینیکل استعمال کے لیے منظوری کے عمل کو تیز کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ججز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن غیر مؤثر اور غیر آئینی ہے، سپریم کورٹ کے دو ججز کا اختلافی مؤقف
- 5 گھنٹے قبل

مراکش: احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والے نوجوان گروپ کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

صدر ٹرمپ کی حماس کو ڈیڈ لائن، معاہدہ نہ ہوا تو سنگین نتائج کی دھمکی
- 5 گھنٹے قبل

فلوٹیلا شرکا سکیورٹی جیل میں قید، اسرائیلی وزیر بن گویر کا ویڈیو بیان منظر عام پر
- 2 گھنٹے قبل

ناشتہ دیر سے کرنا: صحت اور عمر پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، تحقیق
- 4 گھنٹے قبل

محمد علی مرزا کو گستاخ کہنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کو نوٹس جاری کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

کراچی پر سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات کا پانچواں الرٹ جاری
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، دفاتر میں روایتی کاغذ سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت متوقع
- 7 گھنٹے قبل

سندھ ایمپلائز الائنس نے 6 اکتوبر کا دھرنا مؤخر کر دیا، احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

سندھ پولیس نے انٹرپول سے رینج روور اسپورٹ کی ٹریک لاگ کی تفصیلات طلب کر لیں
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا حافظ نعیم سے رابطہ، صمود فلوٹیلا کے پاکستانیوں کی واپسی کی یقین دہانی
- 2 گھنٹے قبل

اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکانٹینینٹل ٹینس چیمپئن شپ: پاکستان نے کولمبیا کو شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل