Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

عدالت نے شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین کے کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 9th 2025, 6:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائی کورٹ: نیب نے سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں کیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سی ڈی اے اور نیب کے کردار پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کو عوامی مسائل حل کرنے چاہئیں، نہ کہ خوف کے باعث کام روکنا چاہیے۔ اگر کسی افسر کو ڈر لگتا ہے تو وہ اپنا تبادلہ کرا لے۔

عدالت نے شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین کے کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے سے ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب نے پہلے ہی بہت نقصان پہنچایا ہے اور یہ ادارہ سیاسی انتقام کے علاوہ کسی کام کا نہیں رہا۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیب اور ایف آئی اے کو اپنا کام کرنے دیا جائے، اور سی ڈی اے کے حکام بھی اپنا کام کریں۔

عدالت نے نیب کی ترامیم کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 106 کیسز میں سے صرف 4 باقی ہیں۔ جج نے کہا کہ افسران کو عوام کی خدمت کرتے ہوئے خوف نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ سزا بے ایمانی کی ہوتی ہے، غلطیوں کی نہیں۔

عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کے عہدے ایک ہی شخص کو دینے پر بھی اعتراض کیا اور تجویز دی کہ ہر سیکٹر میں ڈپٹی کمشنر تعینات کیے جائیں تاکہ کام کا بوجھ کم ہو۔

آخر میں عدالت نے حکم دیا کہ شاہ اللہ دتہ اور سی تھرٹین متاثرین کے مسائل پر ایک ماہ کے اندر تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Advertisement
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 دن قبل
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 دن قبل
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 دن قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 دن قبل
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 4 دن قبل
Advertisement