فیچر کی کی مدد سے محض اردو یا کسی اور زبان میں ویڈیوز بنانے والے صارفین انگلش بولنے والوں تک بھی اپنا مواد پہنچا سکیں گے


یوٹیوب نے ایک ایسا بہترین فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے محض اردو یا کسی اور زبان میں ویڈیوز بنانے والے صارفین انگلش بولنے والوں تک بھی اپنا مواد پہنچا سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس کا ملٹی لینگوئج آڈیو فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔ اب یوٹیوب کے کروڑوں صارفین اپنی ویڈیوز میں مختلف زبانوں کی ڈبنگ کا اضافہ کر سکیں گے، جس سے انہیں عالمی ناظرین تک رسائی کا موقع ملے گا۔
یہ فیچر سب سے پہلے 2023 میں پائلٹ پروگرام کے تحت متعارف کرایا گیا تھا اور یہ محدود کریٹیرز جیسے مسٹر بیسٹ (Mr Beast) کو ہی دستیاب تھا۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس آڈیو ڈبنگ ٹول گوگل کے جیمنائی ماڈل پر مبنی ہے جو صارفین کی آواز اور جذبات کی نقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
2023 میں متعارف کرائے جانے کے بعد یوٹیوب نے کئی بار بتایا تھا کہ یہ فیچر آزمائشی مراحل میں کامیاب رہا ہے۔ درحقیقت جن افراد نے اس ٹول کو استعمال کرکے ویڈیو میں مختلف زبانوں کی آڈیو کا اضافہ کیا، انہیں دیکھنے کی شرح اوسطاً 25 فیصد سے زیادہ بڑھ گئی۔
2 سال کے طویل عرصے کے بعد اب کمپنی نے اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے رواں سال جون سے ملٹی لینگوئج تھمب نیلز کی آزمائش بھی محدود صارفین میں کی جا رہی ہے۔
اس فیچر سے بھی کسی ایک زبان میں ویڈیوز بنانے والے صارفین کو بین الاقوامی ناظرین تک رسائی کا موقع ملتا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 13 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 14 گھنٹے قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 14 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل









.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)




