Advertisement
پاکستان

1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

میجر عزیز بھٹی شہید نے برکی سیکٹر کا جرات مندی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل پانچ دن اور راتیں دشمن کے شدید حملوں کے خلاف فولادی دیوار بنے رہے،آئی ایس پی آر

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 گھنٹے قبل پر ستمبر 12 2025، 10:23 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
1965کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی شہید کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

لاہور:  1965ء کی جنگ کے ہیرو میجر عزیز بھٹی کا آج 60 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے، قوم کے بہادر سپوت نے جرات و شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، بزدل دشمن نے حملہ کیا تو اس کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گئے۔

 میجر عزیز بھٹی 16 اگست 1928ء کو ہانگ کانگ میں پیدا ہوئے، قیام پاکستان سے قبل ان کا خاندان واپس آ کر گجرات کے گاؤں لادیاں میں رہائش پذیر ہوا، راجا عزیز بھٹی نے 21 جنوری 1948 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی۔

1950 میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے پہلے ریگولر کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں انہیں بہترین کارکردگی پرشہید ملت خان لیاقت علی خان نے بہترین کیڈٹ کے اعزازکے علاوہ شمشیر اعزازی اور نارمن گولڈ میڈل کے اعزاز سے نوازا گیا۔

راجا عزیز بھٹی 1952 میں اعلیٰ فوجی ٹریننگ کے لیے کینیڈا بھی گئے۔ انہوں نے 1957 سے 1959 تک جی ایس سیکنڈ آپریشنز کی حیثیت سے جہلم اور کوہاٹ میں خدمات انجام دیں۔

 میجر عزیز بھٹی نے بطور سیکنڈ لیفٹیننٹ 17 پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

 انہوں نے جنوری 1965 سے مئی 1965 تک سیکنڈ کمانڈ کے طورپر خدمات سرانجام دیں - 1965 کی جنگ میں راجا عزیز بھٹی کو بی آر بی نہر کے کنارے پردشمن کی پیش قدمی روکنے کا حکم ملا۔

میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی سمیت 6 دن اور راتیں لگاتار دشمن کو نہ صرف روکے رکھا بلکہ بدترین شکست سے بھی دوچار کیا،لاہور کا یہ محافظ دشمن کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار بن گیا اور دشمن کو ایک قدم بھی آگے نہ بڑھنے دیا۔

12 ستمبر کو دشمن کے ایک ٹینک کا گولا میجر عزیز بھٹی کے بائیں شانے پر لگا اور وہ جامِ شہادت نوش کر گئے، بے مثال شجاعت کے اعتراف میں میجر عزیز بھٹی شہید کو سب سے بڑے فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

مادر وطن کے لئے اپنی جان نثار کرنے پر میجر عزیز بھٹی کو 23 مارچ 1966 کو پاکستان کا سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا،آج برسی پر شہید کی آخری آرام گاہ پر پھولوں کی چادریں چڑھائی جائیں گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔
پاک فوج کا میجرعزیز بھٹی کو خراج تحسین
افواج پاکستان نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر کی 60 ویں برسی کے موقع پر ان کی لازوال قربانی اور غیر معمولی بہادری کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا (چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی)، ایڈمرل نوید اشرف (چیف آف نیول اسٹاف) اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مشترکہ طور پر میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی کو قوم کیلئے جرات، عزم، ایمان اور قومی وفاداری کی روشن مثال قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ 1965ء کی جنگ کے دوران میجر عزیز بھٹی شہید نے لاہور کے قریب برکی سیکٹر کا جرات مندی سے دفاع کرتے ہوئے مسلسل پانچ دن اور راتیں دشمن کے شدید حملوں کے خلاف فولادی دیوار بنے رہے۔

دوسری جانب گجرات میں میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے مزار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی جی او سی 17 ڈویژن میجر جنرل اظہر یاسین نے میجر عزیز بھٹی شہید کے مزار پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر شہید کے بلندی درجات اور ملکی ترقی وخوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

Advertisement
 پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت جرم قرار دے دیا

 پی ٹی اے نے نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت جرم قرار دے دیا

  • 3 hours ago
سابق برازیلین صدر بولسونارو مجرم قرار،عدالت نے27 سال قید کی سزا سنا دی

سابق برازیلین صدر بولسونارو مجرم قرار،عدالت نے27 سال قید کی سزا سنا دی

  • 4 hours ago
ایشیاکپ: پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

ایشیاکپ: پاکستان آج اپنا پہلا میچ عمان کے خلاف کھیلے گا

  • 4 hours ago
وزیر اعظم کی  سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

وزیر اعظم کی سیلاب متاثرین کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت

  • an hour ago
میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟

میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ انٹری ٹیسٹ کا شیڈول تبدل ،مگر کیوں؟

  • an hour ago
وزیر اطلاعات و ثقافت  پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات 

وزیر اطلاعات و ثقافت  پنجاب عظمیٰ بخاری سے معروف اداکار،رائٹر اورڈائریکٹر نسیم وکی کی ملاقات 

  • 2 hours ago
امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک  لاکھ ڈالر انعام  کا اعلان

امریکا :چارلی کرک کے قاتل کی معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

  • 2 hours ago
صدر آصف علی زرداری10روزہ  سرکاری دورے پر چین روانہ

صدر آصف علی زرداری10روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ

  • 2 hours ago
سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد

سیلاب نےپنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچادی، زمینی رابطے منقطع،لاکھوں ایکڑ فصلیں برباد

  • 3 hours ago
سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت 

سیالکوٹ میں منعقدہ ایکسپو میلے میں شوبز شخصیات کی بھرپور شرکت 

  • 3 hours ago
عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے،پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

  • an hour ago
5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع

5 اکتوبر احتجاج کیس: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانت میں توسیع

  • 3 hours ago
Advertisement