نان رجسٹرڈ فونز اکثر اسمگلنگ، مالی دھوکہ دہی اور سائبر جرائم میں استعمال ہوتے ہیں جن سے نہ صرف صارفین بلکہ ریاستی سلامتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے،پی ٹی اے

اسلام آباد:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام نان رجسٹرڈ موبائل فونز کی خرید و فروخت کو جرم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی جانب سے تمام نان رجسٹرڈ موبائل ڈیوائسز کو جلد مقامی نیٹ ورکس سے بلاک کرنے اعلان کیا گیاہے،جبکہ نان رجسٹرڈ موبائل فونز کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (DIRBS) کے ذریعے رجسٹر کرانا لازمی ہے، اس کے بغیر فون استعمال کرنا، خریدنا یا بیجنا جرم تصور ہوگا۔
پی ٹی اے کے مطابق ایسے فونز اکثر اسمگلنگ، مالی دھوکہ دہی اور سائبر جرائم میں استعمال ہوتے ہیں جن سے نہ صرف صارفین بلکہ ریاستی سلامتی کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لئے یہ اقدام پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے لیے ایک سنگ میل ہے۔
پی ٹی اے حکام نے صارفین کو کو ڈیوائس شناخت رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم کے ذریعے اپنے فونز کا اسٹیٹس چیک کرنے اور بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ نان رجسترڈ فونز استعمال کرنے پر صارفین کو نہ صرف سروس کی معطلی بلکہ قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں ایسے اقدامات سےموبائل اسمگلنگ اور فراڈ میں نمایاں کمی آئی ہے، پاکستان میں بھی اس اقدام سے نہ صرف سائبر سکیورٹی میں بہتری آئے گی بلکہ معاشی اور سماجی سطح پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل






