مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں


بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کے ایک کامیاب آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مستونگ میں ’فتنۃ الہندوستان‘ نامی بھارتی پراکسی سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، جو علاقے میں مختلف دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے سے باقی دہشت گردوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے عزم کو دہراتی ہیں کہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا کے شمالی وزیرستان، مہمند اور بنوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کیے گئے آپریشنز میں 19 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، جن کا تعلق بھی بھارت کی سرپرستی یافتہ تنظیموں سے تھا۔ مہمند کے علاقے گلونو میں 14 دہشت گرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان کے دتہ خیل میں چار کو ٹھکانے لگا دیا گیا تھا۔

وزیر خارجہ کی کرغزستان کے صدر سے ملاقات،دو طرفہ تعاون، اور تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- ایک گھنٹہ قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 26 منٹ قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 5 منٹ قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 منٹ قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- ایک دن قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 41 منٹ قبل

پاکستان اور کر غزستان کے مابین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،دو طرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم
- ایک گھنٹہ قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- ایک دن قبل

آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- ایک دن قبل






.webp&w=3840&q=75)



.jpg&w=3840&q=75)