مپھاکا کو یہ انجری گزشتہ ہفتے 4 روزہ ڈومیسٹک میچ کے دوران ہوئی تھی،جہاں ان کو ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث میدان چھوڑنا پڑا تھا


ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے،اہم فاسٹ باؤلر مپھاکا وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز اور نمیبیا کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ جنوبی افریقہ کے مطابق ان کی جگہ لزاڈ ولیمز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ مایہ ماز افریقی فاسٹ باؤلرمپھاکا کو یہ انجری گزشتہ ہفتے 4 روزہ ڈومیسٹک میچ کے دوران ہوئی تھی،جہاں انہوں نے پہلی اننگز میں 5.5 اوورز کرائے، لیکن ہیمسٹرنگ میں تکلیف کے باعث ان کو میدان چھوڑنا پڑا۔
ابتدائی سکین میں اگرچہ کوئی سنگین مسئلہ ظاہر نہیں ہوا تھا، لیکن بعد میں مزید میڈیکل ٹیسٹ میں انکشاف ہوا کہ مپھاکا کو گریڈ 1 سے 2 درجے کی ہیمسٹرنگ انجری ہے۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق مپھاکا اگلے 4 ہفتوں تک ری ہیبیلیٹیشن کے عمل سے گزریں گے۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان مسترد کردیا تھا۔
علاوہ ازیں جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،اظہر محمود ہیڈ کوچ، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن سپن بائولنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

کابینہ کی منظوری کے 24 گھنٹے بعد غزہ میں جنگ بندی کا آغاز ہوگا، حکومتی ترجمان
- 3 گھنٹے قبل

دہشت گردی کا فیصلہ کن خاتمہ نہ کیا تو ساری محنت ضائع ہو جائے گی: وزیراعظم
- 44 منٹ قبل

نیپرا کا کے-الیکٹرک پر 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ
- 40 منٹ قبل

ادب کا نوبیل انعام ہنگری کے ناول نگارلازلو کراسناہورکائی کے نام
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی حمایت یافتہ اراکین کو آزاد قرار دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا عندیہ: غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل کا جلد دورہ کروں گا
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس
- 6 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی تارکِ وطن کو سزائے موت
- 5 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی توثیق
- 41 منٹ قبل

ایشین کپ کوالیفائر: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر
- 3 گھنٹے قبل
پہچان پروگرام کے تحت 200 سے زائد خواجہ سراؤں کو ٹول کٹس کی تقسیم
- 2 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی امن واستحکام تعاون کے فروغ پرتبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل