1500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر پہنچ گئی


ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کی طرح دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
24 قیراط سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 4 لاکھ 16 ہزار 778 روپے تک پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1286 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 319 روپے ہوگئی ہے جو گزشتہ روز 4 ہزار 629 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 400 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس سے قیمت 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے ہو گئی تھی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 955 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام چاندی کی قیمت 17 روپے کی کمی سے 4 ہزار 225 روپے ہوگئی ہے جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.30 ڈالر پر آگئی ہے۔

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل





