اسرائیل کا کہنا ہے کہ حوثی حملوں کے جواب میں یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جن میں اس بار حدیدہ بندرگاہ بھی شامل ہے

اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے بحیرہ احمر پر واقع اہم حدیدہ بندرگاہ کو شدید فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ حوثی تحریک سے منسلک ٹی وی چینل المسیرہ کے مطابق، اسرائیلی طیاروں نے بندرگاہ پر کم از کم 12 فضائی حملے کیے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق حملوں سے قبل اسرائیلی فوج نے بندرگاہ کے اطراف مقیم شہریوں کو انخلا کی ہدایت جاری کی تھی۔ حملوں کے نتیجے میں حدیدہ کے کئی علاقوں میں دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چند روز قبل اسرائیلی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا اور شمالی صوبے الجوف پر بھی فضائی حملے کیے تھے۔
حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فضائی دفاع اسرائیلی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم دشمن طیاروں کی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کا جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حوثی تحریک، جو یمن کے سب سے زیادہ آباد علاقوں پر قابض ہے، نے حالیہ ہفتوں میں بحیرہ احمر میں کئی تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حوثیوں کا موقف ہے کہ یہ کارروائیاں غزہ میں محصور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر کی جارہی ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ حوثی حملوں کے جواب میں یمن کے حوثی کنٹرول والے علاقوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، جن میں اس بار حدیدہ بندرگاہ بھی شامل ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 days ago
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 12 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 11 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 6 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 12 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 11 hours ago
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 7 hours ago
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 3 days ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 days ago
بھارتی گلوکارقتل
- 12 hours ago

