ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔


اسلام آباد: ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ،عدالت نے گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میںٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی ،جس میں گرفتار ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد کر دی، تاہم ملزم نے صحتِ جرم سے انکار کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
دوران سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا اس نے ثنا یوسف کو قتل کیا ہے؟جس پر ملزم عمر حیات نے جواب دیا کہ اس پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں اور اس نے کوئی جرم نہیں کیا۔
عدالت نے ملزم کو یہ بھی بتایا کہ اس پر ثنا یوسف کا موبائل فون چھیننے کا الزام بھی عائد ہے جسے اس نے ماننے سے انکار کر دیا،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ ملزم عمر حیات کیخلاف تھانہ سنبل میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
واضح رہے کہ 13 ستمبر کو عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی اور ملزم کو چالان کی نقول بھی فراہم کی گئی تھیں۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد میں مبینہ طور پر 22 سالہ عمر حیات نے دوستی سے انکار پر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گھر میں گھس کر قتل کیا تھا۔
واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو 20 گھنٹے کے اندر فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا، پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم نے ثنا یوسف کے قتل کا اعتراف بھی کیا تھا۔

کرکٹرشان مسعود کےچچا اور سابق وفاقی وزیرڈاکٹر وقار مسعود انتقال کرگئے
- 39 منٹ قبل

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں چمکنی خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد مارے گئے
- 3 گھنٹے قبل

شدید سیلابی صورتحال سے پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپور ٹ جاری
- 2 گھنٹے قبل

شدید سیلا بی صورتحال کےباعث موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند
- 5 گھنٹے قبل

بابا گرو نانک دیو جی کے 486ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات کا آج سے آغاز
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کا اشتراک، تین اہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط
- 3 گھنٹے قبل
مہنگا سونامزید مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل

فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ کی آمدنی کا 25فیصد سیلاب زدگان کو دیا جائے گا،پروڈیوسر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں پر اسرار طور پر مارا گیا
- 30 منٹ قبل

امریکہ نے بگرام ائیر بیس کی واپسی کےلیے مذاکرات کی تصدیق کر دی
- 4 گھنٹے قبل

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے طلبا کو چیٹ جی پی ٹی تک مفت رسائی دے دی
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل