شدید سیلابی صورتحال سے پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپور ٹ جاری
پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال فی الحال نارمل ہو چکی ہے،جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے،ترجمان


لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ کے مطابق مختلف حادثات میں 127 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ 4,700 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر 47 لاکھ 55 ہزار لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اےرپورٹ کے مطابق ریلیف اقدامات کے تحت سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 319 ریلیف کیمپس، 407 میڈیکل کیمپس اور 356 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں،جبکہ سیلاب میں پھنسے 26 لاکھ 22 ہزار افراد اور 20 لاکھ 90 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔
ریلیف کمشنر کے مطابق منگلا ڈیم 96 فیصد اور تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ بھارت میں دریائے ستلج پر بھاکڑا ڈیم 88 فیصد، پونگ ڈیم 99 فیصد اور تھین ڈیم 90 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
ریلیف کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا اور اس کے لیے سروے کا جلد آغاز کیا جائے گا تاکہ شفاف اور آسان طریقہ کار کے تحت متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جا سکے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دریاؤں میں سیلاب کی صورتحال فی الحال نارمل ہو چکی ہے،جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے۔
دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 4 ہزار کیوسک، سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک، دریائے چناب مرالہ پر 42 ہزار، خانکی ہیڈ ورکس پر 44 ہزار اور قادرآباد پر 37 ہزار کیوسک ہے۔ دیگر مقامات پر بھی بہاؤ میں کمی دیکھی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام محکمے الرٹ ہیں اور شہریوں کی حفاظت اور نقصانات کے ازالے کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل


