لیکن میدان میں تیاریوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے اور کھلاڑی بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے مکمل فوکس کے ساتھ مشقوں میں مصروف ہیں


پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف 21 ستمبر، اتوار کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے اہم ترین میچ سے قبل اپنی شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔
ٹیم منیجمنٹ نے اس فیصلے کی تصدیق کی، جب کہ ایشیا کپ انتظامیہ نے بھی باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے منسوخ ہونے کی تصدیق کی ہے، تاہم اس کی کوئی باقاعدہ وجہ نہیں بتائی گئی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے دوران پری میچ میڈیا بریفنگ سے گریز کیا ہے؛ اس سے قبل گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے قبل بھی پریس کانفرنس نہیں کی گئی تھی۔
اس بار پریس کانفرنس کی منسوخی ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بھارت کے ساتھ گزشتہ میچ کے بعد "ہینڈ شیک تنازع" نے شائقین اور کرکٹ تجزیہ کاروں کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔ اگرچہ ٹیم نے میڈیا سے بات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن میدان میں تیاریوں کا سلسلہ بھرپور انداز میں جاری ہے اور کھلاڑی بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے مکمل فوکس کے ساتھ مشقوں میں مصروف ہیں۔

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- an hour ago

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 3 hours ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 21 minutes ago

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 3 hours ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 5 hours ago

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 5 hours ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 3 hours ago
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 5 hours ago

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 4 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- an hour ago

سروائیکل ویکسین سے متعلق منفی پروپیگنڈا، وزیر صحت نے بیٹی کو ویکسین لگوا دی
- 7 hours ago

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
- 6 hours ago