صارفین کے لیےاچھی خبر،میٹا کا واٹس ایپ میں نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان
یہ فیچر ایسے بڑے گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا جہاں اہم اپ ڈیٹس گروپ کے تمام اراکین تک بیک وقت پہنچانا ضروری ہوتا ہے،رپورٹ


ویب ڈیسک: صارفین کےلیے اچھی خبر سامنے آئی ہے،میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو گروپ چیٹس کے استعمال کا تجربہ بہت زیادہ بہتر بنا دے گا۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو کسی گروپ چیٹ میں ہر ایک کو مینشن کرنے کی سہولت فراہم کرے گا، اس فیچر کے تحت صارفین @everyone استعمال کرکے گروپ چیٹ میں موجود ہر فرد کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔
ابھی گروپ چیٹ میں ہر فرد کو انفرادی طور پر میشن کرنا پڑتا ہے جس میں کافی وقت بھی لگتا ہے کہ جبکہ کچھ نام مینشن نہ ہونے کا امکان بھی ہوتا ہے،مگر اس سنگل مینشن فیچر سے گروپ کے ہر ممبر کو ایک نوٹیفیکشن موصول ہوگا، چاہے کسی فرد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کیا ہوا ہو۔
یہ فیچر ایسے بڑے گروپس میں زیادہ مددگار ثابت ہوگا جہاں اہم اپ ڈیٹس گروپ کے تمام اراکین تک بیک وقت پہنچانا ضروری ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر بڑے گروپس اور کمیونٹی چیٹس میں ہر فرد تک آپ کا پیغام پہنچانے کا عمل آسان بنا دے گا۔
اسی طرح یہ نیا فیچر گروپ ایڈمن تک محدود نہیں ہوگا بلکہ کوئی بھی فرد پورے گروپ تک رسائی حاصل کرسکے گا،البتہ گروپ ایڈمنز کے پاس اسے محدود کرنے کا آپشن ہوگا۔
یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں نظر آیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے، تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔
خیال رہےکہ اس سے قبل میٹا کی جانب سے فیسبک کے کمنٹس آپشن میں بھی یہ فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 18 گھنٹے قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 9 گھنٹے قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 18 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 19 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 20 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 13 گھنٹے قبل






