قوالی کے فن میں منفرد مقام رکھنے والے مقبول احمد صابری کو مداحو ں سے بچھڑے 14 برس بیت گئے
وہ اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر قوالیاں گاتے تھے جس کی بدولت انہیں صابری برادران کی حیثیت سے دنیا بھر میں منفرد پہچان ملی۔


ویب ڈیسک :پاکستان کے نامور قوال مقبول احمد صابری کومداحوں سے بچھڑے 14برس بیت گئے مگر مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔
1945 میں بھارت کے علاقے کلیانہ میں پیدا ہونے والے مقبول صابری نے ابتدائی تعلیم اپنے والد عنایت حسین صابری سے حاصل کی۔
انہوں نے چھوٹی عمر میں ہی قوالی کے سفر کا آغاز کردیاتھا، انہیں پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی،ان کی قوالیاں بھارتی فلموں کا بھی حصہ بنیں ،ن کا فن آج بھی زندہے۔’’تاجدار حرم ‘‘ اور ’’بھردو جھولی میری یا محمدؐ‘‘ کا شمار ان کی مشہور قوالیوں میں ہوتا ہے،1970 اور 1980کی دہائیوں میں صابری برادران کو بہت پذیرائی ملی۔
وہ اپنے بڑے بھائی غلام فرید صابری کے ساتھ مل کر قوالیاں گاتے تھے جس کی بدولت انہیں صابری برادران کی حیثیت سے دنیا بھر میں منفرد پہچان ملی۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ دنیا کے مختلف ممالک میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔صابری برادران کو موسیقی اور بالخصوص قوالی کے شعبہ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سمیت کئی عالمی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
مقبول احمد صابری دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر 21 ستمبر 2011 کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن اپنے فن کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود کتنا ہو گیا؟
- 2 days ago
جنرل سید عامر نےکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈکا منصب سنبھال لیا، فیلڈ مارشل سے بھی ملاقات
- a day ago
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ: تمام 13 حلقوں کے نتائج مکمل، ن لیگ کو 9 نشستوں کیساتھ برتری، پیپلزپارٹی کا دوسرا نمبر
- 14 hours ago

سابق قومی کرکٹر کے گھر افسوسناک حادثہ، 10 ماہ کی بیٹی زندگی کی بازی ہار گئی
- 12 hours ago
نورین نیازی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، وجہ سامنے آگئی
- 14 hours ago

سونا خریدنے والوں کے لیے بڑی خبر، قیمت میں اچانک کمی
- 12 hours ago
29 جولائی کوعام تعطیل کا سرکاری اعلان کر دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان پیپلز پارٹی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی، گورنر پنجاب
- a day ago
عمران ہاشمی کا نیا گیت "مجبوریاں" ریلیز
- 8 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام فلسطینی طلبہ کی گریجویشن تقریب، 38 نوجوانوں نے ڈینٹل سرجری کی ڈگریاں حاصل کر لیں
- 12 hours ago
آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ جاری
- 2 days ago

لندن کی تقریب میں پاکستانی اداکارہ چھا گئیں، تصاویر اور ویڈیوز وائرل
- 13 hours ago




