انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی


اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی نے دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے پہلی مرتبہ کھل کر اس ذاتی صدمے اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی ہے۔
حال ہی میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی ازدواجی زندگی مارچ 2023 میں ختم ہوئی، بالکل اسی دوران وہ ڈراما سیریل اَن کہی کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ ان کے بقول، یہ دور ان کی زندگی کے سب سے مشکل ادوار میں سے ایک تھا۔
میرا سیٹھی نے یاد دلایا کہ کئی برس پہلے وہ ایک ڈرامے میں ایک مکالمہ بول چکی ہیں کہ ’’طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے‘‘، یہ فقرہ آج بھی ان کے دل میں تازہ ہے، تاہم اب حالات پہلے جیسے نہیں رہے۔ آج انڈسٹری میں کئی فنکارائیں اس موضوع پر کھل کر گفتگو کرتی ہیں، لیکن شادی کے خاتمے کے بعد جو درد اور شناخت کا بحران پیدا ہوتا ہے، وہ اپنی جگہ ایک بڑی حقیقت ہے۔
اداکارہ کے مطابق طلاق کے بعد وہ پچھلے ڈھائی سال سے اپنی ذات کے اندر جھانکنے کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ ان کے بقول ایک اداکارہ کے لیے یہ اور بھی ضروری ہے کیونکہ ان کی زندگی اکثر پردے پر دوسروں کی نظروں کے سامنے ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میں ان کے دوستوں اور اہلِ خانہ نے ان کا غیر معمولی ساتھ دیا، جب کہ چند اجنبیوں کی مدد بھی ان کے لیے ہمت کا باعث بنی۔
میرا سیٹھی نے اس حقیقت کو تسلیم کیا کہ طلاق انسان کی شناخت اور نفسیات پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اس صدمے کو سہنے میں وقت لگتا ہے، تاہم اندر کی دنیا کو سمجھنے کا یہ موقع ان کے لیے ایک مثبت اور لازمی تجربہ بن گیا۔
خیال رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں اپنے قریبی دوست بلال صدیقی سے امریکا میں شادی کی تھی، جب کہ ان کی منگنی اس سے ایک سال قبل انجام پائی تھی۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- a day ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 5 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- a day ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 8 hours ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 5 hours ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 21 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 7 hours ago





