کیمرے میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر کے بیٹ سے ٹکرا کر گیند بھارتی وکٹ کیپر کے گلوز میں جانے سے پہلے زمین پر باوئنس ہوئی۔


لاہور:ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت ٹاکرے کے دوران پاکستانی اوپنر بلے بازفخر زمان کے کیچ آوٹ کے متنازع فیصلے پرپاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے آئی سی سی کوشکایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق میچ کے بعد منیجر نوید اکرم چیمہ نے اپنے تحفظات سے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو آگاہ کیا لیکن چونکہ یہ آئی سی سی امپائرز منیجر کا استحقاق ہے اس لیے انہیں بھی اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
کیمرے میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر کے بیٹ سے ٹکرا کر گیند بھارتی وکٹ کیپر کے گلوز میں جانے سے پہلے زمین پر باوئنس ہوئی۔
تاہم بھارتی ٹیم کی جانب سے اپیل کرنے پر گراؤنڈ امپائر نے معاملہ تھرڈ اپمائر کو ریفر کیا تھا، جس نے بھارت کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔
جس پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی تھرڈ اپمپائر کے فیصلہ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ گراؤنڈ امپائرز ہی کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امپائر نے بھارت کے خلاف میچ میں فخرزمان کو غلط طور پرآؤٹ قرار دیا تھا,کپتان سلمان علی آغا نے بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو ممکنہ طور پر غلط قرار دیا تھا ۔ پاکستانی ٹیم کےکپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا، ہمیں لگا گیند زمین پر لگی مگر فیصلہ امپائر کا ہی ہوتا ہے۔
پاکستان کی جانب سے غلط کیچ آؤٹ کے خلاف شکایت باضابطہ طور پر آئی سی سی میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو کی گئی۔
واضح رہے کہ ریفری اینڈی پائیکرافٹ اس سے قبل بھی پاکستان کے خلاف متعصبانہ رویہ دکھا چکے ہیں جس پر مینیجمنٹ نے ان کو ہٹانے کی تحریک کی تھی۔

سعودی عرب کا قومی دن کی مناسبت سے 23ستمبر کو تعطیل کا باقاعدہ اعلان
- 5 hours ago

پاکستان کے ایئر پورٹس پر انتظامی مسائل کے باعث 13 پروازیں منسوخ جبکہ 44 متاخیر کا شکار
- 3 hours ago

37 سال میں 22 ارب ڈالر خرچ کرنے کے باوجود دنیا تاحال پولیو کے مکمل خاتمے سے دور، آئی ایم بی
- 6 hours ago

چین نے ڈیپ سیک کا ’’آر ون سیف ‘‘ ورژن لانچ کردیا
- 5 hours ago

مہنگا سونامزید مہنگا،قیمت تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی
- an hour ago

فیلڈ مارشل کی ہدایت پر بلوچستان میں پوست کی کاشت اور منشیات کے اڈوں کے خاتمے کے لیے بڑی مہم کا آغاز
- 5 hours ago

اداکارہ، مصنفہ اور ڈرامہ نگار میرا سیٹھی کی دو برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق
- 6 hours ago

یو اے ای نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی
- 4 hours ago

ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کےلیے پنجاب اور سندھ میں مفت اسکریننگ کیمپ کا انعقاد
- 4 hours ago

افغان حکومت اپنی سر زمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی،طالبان کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب
- 7 hours ago

’’میچ ہوندے رہندے، حارث رؤف چک کے رکھ’’6-0 کے اشاروں پر وزیر دفاع کا ردعمل
- an hour ago

وزیراعظم شہباز شریف سمیت 6 مسلم رہنماؤں کی کل صدر ٹرمپ سے ملاقات
- 4 hours ago