سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبرڈکی بھائی کی درخواست ضمانت مسترد
ڈکی بھائی کے اقدامات کا معاشرے پر خاص طور پر نوجوانوں پر غیر معمولی اثرات مرتب ہوئے ہیں، مجسٹریٹ


سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست لاہور کے مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مسترد کر دی۔
مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے سماعت کے دوران کہا کہ ڈکی بھائی کے اقدامات کا معاشرے پر خاص طور پر نوجوانوں پر غیر معمولی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
سماعت کے دوران یوٹیوبر کے وکیل ایڈووکیٹ چوہدری عثمان علی نے کہا کہ حکام نے تحقیقات غیر مناسب طریقے سے کیں اور ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے کہ ڈکی بھائی بیٹنگ ایپ کے کنٹری منیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد ایپلی کیشن پر پابندی عائد کی گئی اور شکایت فضول تھی۔
دوسری طرف ریاست کی وکیل زائینہ زہیر نے کہا کہ ملک میں جوا ممنوع ہے چاہے کوئی خاص جوا ایپ نہ ہو۔
انہوں نے بتایا کہ یوٹیوبر کی ملکیت سے برآمد ہونے والے الیکٹرانک آلات، بشمول لیپ ٹاپ اور دو موبائل فون سے حاصل شدہ شواہد کافی ہیں، جس میں بینومو کے اہلکاروں کے ساتھ وائس چیٹس بھی شامل ہیں تاکہ یوٹیوبر کے ممنوعہ ایپ سے تعلقات ثابت کیے جا سکیں، یوٹیوبر کے ایک اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 26 ہزار 420 ڈالرز برآمد ہوئے، جس کا الزام ہے کہ یہ رقم غیر قانونی ایپس کی پروموشن کے بدلے دی گئی تھی۔
مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے کہا کہ ملزم نے نہ تو ایپس سے اپنے تعلقات سے انکار کیا اور نہ ہی برآمد شدہ رقم کا کوئی متبادل ذریعہ پیش کیا۔ تحقیقات کی تکنیکی رپورٹس یوٹیوبر کے غیر قانونی ایپس سے تعلقات ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں اور ان کے غلط مشورے کا اثر بہت بڑا ہے کیونکہ لاکھوں نوجوان انہیں فالو کرتے ہیں۔
مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو یہ خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کیا پروموٹ کرتے ہیں اور ڈکی بھائی کے اقدامات کو سنجیدگی سے نہ لینے کے بجائے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ 17 اگست کو نیم شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ), 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے۔
یوٹیوبر کی قانونی ٹیم نے 9 ستمبر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجے جانے کے بعد ضمانت کے لیے درخواست دی تھی۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک گھنٹہ قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک گھنٹہ قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 41 منٹ قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل



