ہماری ہزاروں بچیاں سروائیکل کینسر سے متاثر ہورہی ہیں اور یہاں افلاطونوں نے مہم شروع کردی،وزیر صحت
دنیا نے اپنے ممالک سے سروائیکل کینسر 20 سال قبل ختم کرلیا اور دنیا کے 151 ممالک اس بیماری سے جان چھڑا چکے ہیں،وزیر صحت


اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت نے کینسر کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا۔
تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ڈاکٹرزکاماننا ہے کہ 10 سال بعد دنیا میں کینسر سے کوئی شخص فوت نہیں ہو گا مگر شاید پاکستان میں اس وقت بھی کینسر سے خدانخواستہ لوگ موت کے منہ میں جارہےہوں گے۔
دوران تقریب وفاقی وزیر صحت نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر بیماریوں سے بچنا ہے تو ہمیں ویکسی نیشن کراناہو گی، دنیا نے اپنے ممالک سے سروائیکل کینسر 20 سال قبل ختم کرلیا اور دنیا کے 151 ممالک اس بیماری سے جان چھڑا چکے ہیں،ان مزیدکا کہنا تھا کہ ہماری 25 ہزار بچیاں ہر سال سروائیکل کینسر سے متاثر ہو رہی ہیں مگر پاکستان میں اس کے خلاف نام نہاد افلاطونوں نے مہم شروع کردی ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں جلنے والے مریضوں کی شرح اموات بہت زیادہ ہے، ہمیں ایسڈ پھینکنے والوں کی حوصلہ شکنی بھی کرناپڑے گی، ہم اس سلسلے میں ہم ایسڈ برننگ کیسز کے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کے لیے کام کر رہے ہیں۔
وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہیلتھ کیئر نہیں بلکہ سک کیئر سسٹم ہے، صرف صاف پانی کی فراہمی سے 68 فیصد بیماریاں ختم ہو سکتی ہیں اور ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ لوگوں کو بیمار ہونے سے پہلے بیماریوں سے بچائیں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 3 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 4 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 hours ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago





