بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم 'Mrs Chatterjee vs Norway' میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا،میڈیا رپورٹس

.jpg&w=3840&q=75)
نئی دہلی : بالی وڈ کے کنگ کہلائے جانے والا شاہ رخ خان کا طویل انتظار ختم ہوا اور بالآخر انہوں نے اپنے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب نئی دہلی میں منعقد ہوئی جہاں بھارتی صدر دروپدی مرمو نے فاتحین کو ایوارڈ پیش کیے۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے سن 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جوان' کیلئے بہترین اداکار کا نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیا۔یہ ان کے 33 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا نیشنل فلم ایوارڈ ہے،اس کے علاوہ 2023 میں ہی ریلیز ہونے والی فلم '12th فیل' میں جاندار اداکاری کرنے والے وکرانت میسی کو بھی شاہ رخ کے ساتھ مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ دیا گیا۔
اسی طرح بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی کو فلم 'Mrs Chatterjee vs Norway' میں شاندار اداکاری پر بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ ملا۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان، جنہیں دنیا بھر میں 'کنگ آف بالی وڈ' کے طور پر جانا جاتا ہے نے 1992 میں فلم 'دیوانا' سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا،انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے'، 'چک دے! انڈیا'، 'کچھ کچھ ہوتا ہے' جیسی کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔
شاہ رخ خان نے 33 سالہ فلمی کیریئر میں کئی بڑے ایوارڈز بھی جیتے بلکہ انہیں دوسرے ملکوں کی جانب سے بھی کئی بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا لیکن وہ ایک بار بھی بھارت کے نیشنل ایوارڈ کو جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے،تاہم اب شاہ رخ خان کا یہ خواب بالآخر پورا ہوگیا ہے اور انہوں نے فلم جوان کیلئے نیشنل ایوارڈ جیتا۔
واضح رہے کہ بھارت کے 71ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان یکم اگست کو کیا گیا تھا۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 12 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 11 hours ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 11 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 13 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 hours ago




