سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،شہر قائد میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ آج ہوگی
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ آج شروع ہو رہا ہے


سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا سلسلہ آج شروع ہو رہا ہے، جس میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 28 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہوگی۔
اس موقع پر 2 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 6 چیئرمین، 7 وائس چیئرمین اور 13 جنرل و وارڈ ممبرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ کراچی ڈویژن کے تین اضلاع کیماڑی، غربی اور شرقی میں 5 نشستوں کے لیے ضمنی انتخابات ہورہے ہیں جہاں کل 54 امیدوار مدمقابل ہیں۔
بلدیہ ٹاؤن میں یو سی وائس چیئرمین کی نشست آصف موسی کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی، جس پر پیپلز پارٹی نے ان کے بھائی کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اسی طرح اورنگی میں یو سی چیئرمین کی نشست عامر بھٹو کے قتل کے بعد خالی ہوئی، جس پر ان کی بیوہ شہنیلا عامر کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
سہراب گوٹھ ٹاؤن میں بھی یو سی وائس چیئرمین بشیر بروہی کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست پر ان کے صاحبزادے شہروز بروہی کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔ سندھ میں کل 168 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 128 کو انتہائی حساس، 34 کو حساس اور 6 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔
سندھ بھر میں 67 بلدیاتی نشستوں پر پولنگ ہونی تھی، جن میں سے 33 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار پائے۔ دو نشستوں پر کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، تین نشستوں کے کاغذات مسترد ہوگئے جبکہ ایک امیدوار ریٹائرڈ ہوگیا۔

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کا قیام اور گورننس اصلاحات ناگزیر ہیں، ابراہیم حسن مراد
- 3 دن قبل

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 3 دن قبل

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 2 دن قبل

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 2 دن قبل

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی
- 3 دن قبل

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
- 3 دن قبل

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 2 دن قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 2 دن قبل





