Advertisement
پاکستان

چاغی سیکورٹی فورسز کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Sep 25th 2025, 6:02 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چاغی سیکورٹی فورسز  کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پروکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے دو دہشت گرد ہلاک اور ایک گرفتار ہوا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزم جہانزیب کی ویڈیو اور اعترافی بیان میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چار دن قبل چاغی میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی، جس میں دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا — دو مارے گئے اور ایک کو گرفتار کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد جہانزیب نے ہتھیار ڈال دیے جبکہ باقی ساتھی آپریشن میں مارے گئے۔ جہانزیب نے ویڈیو بیان میں مختلف کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروہ چینی باشندوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھتے تھے اور جہانزیب دالبندین میں ہتھیار اور دیگر سازوسامان فراہم کرتا تھا۔ سرفراز بگٹی نے اس کارروائی کو بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی سرپرستی والی جنگ قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے بھرپور اقدامات جاری ہیں اور دہشت گردوں کو کسی بھی صورت میں رعایت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اس لیے فضائی اور زمینی آپریشنز کو سخت رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 4G سروسز بند کرنے کے فیصلے پر تنقید ہوئی مگر یہ دہشت گردوں کی رابطہ کاری روکنے کے لیے ضروری تھا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ریاست مخالف بیانیے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Advertisement
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں کے حملہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 زخمی

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

پاکستان، ترکیے،قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی صنعتی تعاون کے معاہدے پر دستخط کردیے

  • 2 دن قبل
اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

اوپن اے آئی نے اے آئی ماڈلز کی جانب سے اپنی مانیٹرنگ خود ڈس ایبل کرنیکا انکشاف کیا ہے

  • 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی

  • 5 گھنٹے قبل
ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملتان میں یتیم بچےکو کار سے کچلنے والا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

  • 2 دن قبل
لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

لاہور:موٹر سائیکل سوار شہری کا اسکوٹی سوار لڑکی پر تشدد، ملزم گرفتار

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تاریخوں کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کیخلاف کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

  • 6 گھنٹے قبل
سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے انگلینڈ کوتاریخی شکست دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

پاکستان میں مہنگائی: آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک نے بھی مہنگائی بڑھنے سے خبردار کردیا

  • ایک دن قبل
بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

بالی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا سے دور ہونے کی وجہ بتادی

  • ایک دن قبل
پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اوریورپی یونین کا دہشت گردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
Advertisement