اس فیصلے کے تحت، فیس بک اور میسنجر پر بڑی تعداد میں نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر "ٹین اکاؤنٹس" میں منتقل کیا جا رہا ہے


میٹا نے فیس بک اور میسنجر پر کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے، جس سے ممکن ہے کہ بہت سے نوجوان صارفین خوش نہ ہوں۔
اس فیصلے کے تحت، فیس بک اور میسنجر پر بڑی تعداد میں نوجوان صارفین کے اکاؤنٹس کو خودکار طور پر "ٹین اکاؤنٹس" میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
کمپنی کے مطابق، اس تبدیلی کا مقصد کم عمر صارفین کو زیادہ محفوظ اور محدود آن لائن تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس اپڈیٹ کے بعد لاکھوں اکاؤنٹس خود بخود پرائیویٹ ہو جائیں گے، تاکہ وہ ناپسندیدہ رابطوں اور غیر موزوں مواد سے محفوظ رہیں۔
میٹا نے بتایا ہے کہ یہ اقدام اس وقت کیا جا رہا ہے جب کروڑوں کم عمر صارفین فیس بک اور میسنجر استعمال کر رہے ہیں، اور انہیں بہتر آن لائن تحفظ کی ضرورت ہے۔
"ٹین اکاؤنٹس" کا آغاز سب سے پہلے ستمبر 2024 میں انسٹاگرام پر کیا گیا، جس کے بعد یہ فیچر امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں فیس بک اور میسنجر صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا گیا۔ اب یہ خصوصیت دنیا بھر میں نافذ کی جا رہی ہے۔
یہ اپڈیٹ 13 سے 15 سال کی عمر کے صارفین پر لاگو ہو گی، جن کی نشاندہی مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے کی جائے گی۔
ان اکاؤنٹس پر والدین کو اپنے بچوں کی ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی سہولت حاصل ہو گی۔ ساتھ ہی کم عمر صارفین کو مخصوص مواد، سرچز اور ایکسپلور فیچرز تک محدود رسائی دی جائے گی۔
یہ تبدیلی ایسے وقت میں آ رہی ہے جب میٹا کو عالمی سطح پر کم عمر صارفین کے لیے ناکافی حفاظتی اقدامات کے باعث تنقید کا سامنا ہے۔

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 دن قبل






