ایف بی آر کی وضاحت: انکم ٹیکس فارم میں تبدیلی نہیں کی ، 30 ستمبر ڈیڈ لائن برقرار
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تعین ٹیکس معاملات سے منسلک نہیں ہے اور اس بنیاد پر کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی


انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہونے سے چند روز قبل ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فارم میں تبدیلی سے متعلق وضاحت سامنے آ گئی ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر بتائی ہے، تاہم اس سے کچھ روز قبل ٹیکس فارم میں ایک اضافی کالم شامل کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، ٹیکس ریٹرن فارم میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن ایف بی آر نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا گیا۔ یہ نیا کالم 18 اگست کو فارم میں شامل کیا گیا تھا جس کا مقصد اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کی درست نشاندہی کر کے بہتر پالیسی سازی ممکن بنانا ہے۔
ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تعین ٹیکس معاملات سے منسلک نہیں ہے اور اس بنیاد پر کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر ہے۔
تاہم، ٹیکس دہندگان نے تحفظات کا اظہار کیا ہے کہ جو لوگ پہلے ہی گوشوارے جمع کرا چکے ہیں، انہیں ممکنہ طور پر دوبارہ جمع کروانا پڑے گا کیونکہ نیا فارم اضافی کالم کے بغیر مکمل نہیں ہوگا۔

بنوں : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹبیل شہید
- 6 گھنٹے قبل

رحمان بابا، بیجو اور درانی قبرستان کی تاریخ ،ازڈاکٹر عظیم شاہ بخاری
- 5 گھنٹے قبل

سلووینیا کا اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو پر سفری پابندی کا اعلان
- 38 منٹ قبل

آسمان کو چھوتی سونے کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا ، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے سستا
- 6 گھنٹے قبل

190 ملین پاؤنڈ کیس:بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےبل گیٹس کی ملاقات،پولیوکے تداراک اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تعاون پر اتفاق
- 5 گھنٹے قبل

میٹا کی جانب سے کم عمر صارفین کے لیے فیس بک اور میسنجر میں اہم تبدیلی
- 2 گھنٹے قبل

صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کے ایکشن پر بھارت کو مرچیں لگ گئیں، آئی سی سی کو شکایت کر دی
- 6 گھنٹے قبل

چاغی سیکورٹی فورسز کارروائی: فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سیلاب زدگان کو 10 لاکھ تک امداد دی جائے گی ، مریم نواز
- 32 منٹ قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرا کر ساف انڈر17 فائنل میں جگہ بنا لی
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے خلاف سپر فور مرحلے میں بنگلادیش کا فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل