مائیکروسافٹ نے فلسطینیوں کی نگرانی کیلئے اسرائیل کی 'اے آئی' ٹیکنالوجی تک رسائی کو بلاک کر دیا
اسرائیل کی فوجی خفیہ یونٹ نے کمپنی کی اے آئی اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرکےشرائط کی خلاف ورزی کی ہے


امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے فلسطینی شہریوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تک اسرائیل کی رسائی کوبلاک کرنے کا اعلان کردیا۔
مائیکروسافٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کمپنی نے اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کو اپنی کلاؤڈ سروسز سے بلاک کردیا کیونکہ یہ یونٹ فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کے لیے اس پلیٹ فارم کا استعمال کر رہا تھا۔
مائیکروسافٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوجی خفیہ یونٹ نے کمپنی کی اے آئی اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کرکےشرائط کی خلاف ورزی کی ہے۔ یہ فیصلہ برطانوی اخبار دی گارڈین کی ایک تحقیقی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی خفیہ یونٹ کی سرگرمیوں کے انکشاف کے بعد کیا گیا۔
تحقیقی رپورٹ میں میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیلی فوجی یونٹ 8200 نے مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کو استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون کال ریکارڈز کا ڈیٹا چوری کیا۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے اسرائیل فلسطینیوں کے مقام، انفرادی معلومات حاصل کرکے انہیں اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بڑی امریکی ٹیک کمپنی نے اسرائیلی فوج کو فلسطینی حقوق کی خلاف ورزی پر پابندی عائد کی ہے۔
مائیکروسافٹ کا یہ فیصلہ ملازمین اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد آیا ہے جو کمپنی کے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں سے تعلقات پر تشویش رکھتے تھے۔

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 9 گھنٹے قبل

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 11 گھنٹے قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 9 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 11 گھنٹے قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 10 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 8 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 11 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 9 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 13 گھنٹے قبل