Advertisement
تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،قیمت 4 لاکھ 6 ہزار سے بھی بڑھ گئی

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 178 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے پر جا پہنچا

GNN Web Desk
شائع شدہ 12 گھنٹے قبل پر ستمبر 30 2025، 1:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،قیمت 4 لاکھ 6 ہزار سے بھی بڑھ گئی

گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے ہونے کے بعد اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 178 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے پر جا پہنچا، جب کہ 10 گرام سونا بھی 2 ہزار 725 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار 746 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جہاں فی اونس سونا 37 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 855 ڈالر پر پہنچ گیا۔

پیر کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 ہزار 900 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، جبکہ 10 گرام سونا بھی 5 ہزار 58 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے میں فروخت ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی یہ قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 30 اگست سے اب تک صرف ایک ماہ میں فی تولہ سونا 39 ہزار 378 روپے جبکہ 10 گرام سونا مجموعی طور پر 33 ہزار 760 روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی منڈی میں سرمایہ کاری کے رجحانات اور مقامی سطح پر مہنگائی کے دباؤ نے سونے کی طلب کو بڑھایا ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement