عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ تحریر کیے اور بطور مصنف، ہدایتکار و اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا


ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف اداکار، مزاح نگار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار برس کا عرصہ بیت گیا مگر ان کے یادگار جملے اور مزاحیہ انداز آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔
19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے محمد عمر نے ہالی ووڈ کے مصری نژاد اداکار عمر شریف سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ "شریف" شامل کیا اور یوں محمد عمر سے عمر شریف بن گئے۔
انہوں نے 1980 کی دہائی میںپہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔

بھارت کے مشہور مزاحیہ اداکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے عمر شریف کی مزاحیہ اداکاری سے متاثر ہوکر انہیں دی گارڈ آف ایشین کامیڈی کا لقب دیا تھا۔
عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ تحریر کیے اور بطور مصنف، ہدایتکار و اداکار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں "بکرا قسطوں پر" کی سیریز، "بڈھا گھر پر ہے"، "میری بھی تو عید کرا دے" اور "ماموں مذاق مت کرو" شامل ہیں۔ بھارتی فنکار جونی لیور اور راجو شریواستو نے انہیں "گارڈ آف ایشین کامیڈی" قرار دیا۔
عمر شریف نے تھیٹر، فلم اور ٹی وی پر شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ 2 اکتوبر 2021 کو عمر شریف دل کے عارضے کے باعث 66 برس کی عمر میں جرمنی میں دوران علاج انتقال کر گئے، مگر ان کا فن آج بھی لوگوں کو مسکرانے پر مجبور کرتا ہے۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 17 گھنٹے قبل



