جن ملازمین کی ذمہ داریاں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی، انہیں پی اینڈ جی کے دیگر ممالک میں موجود آپریشنز میں مواقع فراہم کیے جائیں گے ،کمپنی


کراچی:کنزیومر مصنوعات بنانے والی مشہور امریکی ملٹی نیشنل کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل ( پی اینڈ جی )نے بھی پاکستان میں مینوفیکچرنگ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے پی اینڈ جی کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق کمپنی خطے کے دیگر ملکوں سے تیار کردہ مصنوعات ڈسٹری بیوٹر ماڈل کے زریعے صارفین تک پہنچائی جائیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی اینڈ جی نے اپنی عالمی حکمتِ عملی کے تحت ترقی اور قدر میں اضافے کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پاکستان میں اپنے کاروباری اور عملیاتی ماڈل میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے،کمپنی اب ایک تیسرے فریق (ڈسٹری بیوٹر) کے ذریعے صارفین کو اپنی مصنوعات فراہم کرے گی۔
اس فیصلے کے تحت پی اینڈ جی پاکستان اور جِلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی مینوفیکچرنگ اور کمرشل سرگرمیاں بتدریج ختم کر دی جائیں گی، اور پاکستانی صارفین کو خطے میں موجود دیگر آپریشنز کے ذریعے خدمات فراہم کی جائیں گی۔
جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمپنی اس عمل کی تکمیل تک معمول کے مطابق اپنا کاروبار جاری رکھے گی، جس میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی پی اینڈ جی پاکستان اور اس کے علاقائی معاون دفاتر فوری طور پر منتقلی کے منصوبے پر کام کا آغاز کریں گے جس میں سب سے پہلے توجہ پی اینڈ جی کے ملازمین پر دی جائے گی۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ جن ملازمین کی ذمہ داریاں اس فیصلے سے متاثر ہوں گی، انہیں پی اینڈ جی کے دیگر ممالک میں موجود آپریشنز میں مواقع فراہم کیے جائیں گے یا پھر مقامی قوانین، کمپنی کی پالیسیوں اور اقدار و اصولوں کے مطابق علیحدگی پیکجز دیے جائیں گے۔
متعدد ممکنہ آپشنز پر غور کرنے کے بعد کمپنی نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ موجودہ حالات میں پاکستان میں صارفین کو خدمات فراہم کرنے کا سب سے موزوں طریقہ تیسرے فریق کے ڈسٹری بیوٹر ماڈل کو اپنانا ہے۔

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- 13 گھنٹے قبل

ماضی کی طرح چین اور امریکا کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، پاکستانی سفیر
- ایک گھنٹہ قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 13 گھنٹے قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور آج پھر سرفہرست،فضائی آلودگی کے باعث ہسپتالوں میں رش
- ایک گھنٹہ قبل

پی سی بی نے جنوبی افریقا کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گی
- 11 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- 13 گھنٹے قبل

پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 9 مزدور بلوچستان کے ضلع مستونگ سے اغواء
- ایک گھنٹہ قبل

جنگ بندی کیلئے دباؤ،امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
- 2 گھنٹے قبل