ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا گیا ہے،اسحاق ڈار
وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کا نام لے کر سخت مذمت کی ، فلسطین سے متعلق ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم کی تھی،اسحاق ڈار


اسلام آباد: وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ہے کہ امریکہ نے ہمارے کہنے پر غزہ کے 20 نکاتی ڈرافٹ سے اسرائیل کا نام نکالا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ معاملے کے لیے اہم نکات پیش کیے تھے، فلسطین غزہ کا معاملہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے، مشترکہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مغربی کنارہ غزہ کا حصہ ہوگا۔
اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے متعلق جب ہمیں 20 نکاتی ایجنڈا دیا گیا تو اسلامی ممالک کی طرف سے ہم نے ترمیم شدہ 20 نکاتی پلان دیا لیکن جو 20 نکاتی ڈرافٹ فائنل ہوا اس میں تبدیلیاں کی گئیں اور 20 نکاتی ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہمیں قبول نہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مزیدکہنا ہے کہ مشترکہ بیان میں غزہ میں امن کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کا خیر مقدم کیا گیا، یہ ہمارا ذاتی مسئلہ نہیں ہے، اسلامی ممالک کی ذمے داری ہے، 8 ممالک کے وزرائے خارجہ اور صدر ٹرمپ کی ٹیم کے درمیان ملاقات ہوئی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ کے20 نکاتی فارمولا کے بعد بھی امریکی صدر نے ٹیم سے کھل کر بات کی،جبکہ قوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں خونریزی بند کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں، جنگ زدہ علاقے میں لوگ بھوک سے فوت ہو رہے ہیں۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چین ہمارا سدا بہار دوست ہے، ہماری آزاد خارجہ پالیسی میں چین کو کلیدی حیثیت ہے،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیل کا نام لے کر سخت مذمت کی تھی،ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق ہماری وہی پالیسی ہے جو قائد اعظم کی تھی۔
قومی اسمبلی جلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے دہائیوں سے تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اچانک نہیں ہوا ہے بلکہ اس پر طویل عرصے سے کام ہورہا تھا،اب معاہدے کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔
اسحاق ڈارنے مزید کہا ہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل نے فلوٹیلا کی 22 کشتیاں قبضے میں لے کر لوگوں کو گرفتار کیا ہے جس میں کچھ پاکستانی بھی گرفتار ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری اطلاع کے مطابق سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی تحویل میں لیے جانے والوں میں شامل ہیں، بااثر یورپی ملک سے مشتاق احمد کی رہائی کی بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فلوٹیلا میں شامل مزید پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوشاں ہیں۔

پنجاب میں قبضہ مافیا کا راج ختم، پراپرٹی آرڈیننس منظور
- ایک دن قبل
دوسرا ٹی 20:جنوبی افریقی ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 12 گھنٹے قبل

کینیڈا میں ایک اور سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی "را" کا مبینہ نیٹ ورک بے نقاب
- 21 گھنٹے قبل

کاروبای ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 20 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ تشکیل دیدی گئی، گورنر آج حلف لیں گے
- ایک دن قبل

جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں شامل ہیں، وزیرا طلاعات
- ایک دن قبل

بلوچستان حکومت میں کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی
- ایک دن قبل

نیٹ فلکس کی مقبول سائنس فکشن سیریز ’’اسٹرینجر تھنگز‘‘ کے آخری سیزن کا ٹریلر جاری
- 19 گھنٹے قبل

بھارتی ٹی وی کے بے بنیاد پراپیگنڈے کی تردید، اسرائیل کو تسلیم کیا اور نہ ہی فوجی تعاون زیر غور ہے،پاکستان
- 21 گھنٹے قبل

550 غیر قانونی افغان شہری واپس بھیجے گئے،5 ہزار نے رضاکارانہ طور پر شہر چھوڑ دیا: لاہور پولیس
- 17 گھنٹے قبل

سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری، ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد تک اضافے کی منظوری
- ایک دن قبل

پاک فوج دفاع وطن کے لیے پرعزم ، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا ، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل












